• Home
ہفتہ, جون 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ

    اسمبلی انتخاب کےپیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف

    چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!

    ہماری پارٹی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار- چراغ پاسوان

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    2014 کے بعد تمام آئینی ادارے یرغمال بنا لیے گئے-تیجسوی یادو

    یوٹیوبر منیش کشیپ  کا بی جے پی سے استعفیٰ

    یوٹیوبر منیش کشیپ کا بی جے پی سے استعفیٰ

    تیجسوی یادو کے مندر والے بیان پرگریراج سنگھ چراغ پا

    تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر سخت حملہ

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی سے پپو یادو کا سوال

    معروف ٹیچر ’خان سر‘ نے چپکے سے  شادی کر لی

    معروف ٹیچر ’خان سر‘ نے چپکے سے شادی کر لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

سنبھل میں سروے کی آڑ میں سرکاری دہشت گردی کا ننگا ناچ کیا گیا-مسلم مجلس مشاورت

پانچ بے گناہ مسلم نوجوانوں کو یوپی پولیس نے جس طرح گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، وہ انتہائی المناک اور ناقابل برداشت ہے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2024
in قومی خبریں
0
سنبھل میں سروے کی آڑ میں سرکاری دہشت گردی کا ننگا ناچ کیا گیا-مسلم مجلس مشاورت

نئی دہلی: ’’سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کی آڑ میں سرکاری دہشت گردی کا جو ننگا ناچ کیا گیا، وہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ پانچ بے گناہ مسلم نوجوانوں کو یوپی پولیس نے جس طرح گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، وہ انتہائی المناک اور ناقابل برداشت ہے۔ مجرموں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جانا چاہیے۔‘‘ یہ مطالبہ ملک کی مؤقر مسلم تنظیموں کے وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کیا ہے۔
صدر مشاورت فیروز احمد ایڈووکیٹ نے اپنے شدید ردّعمل میں کہا ہے کہ مقتولین کے کنبہ کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے اور واردات کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انھوں نے صدر جمہوریہ سے اترپردیش کی یوگی حکومت کو فی الفور برخاست کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حکومت کے اقتدار میں رہتے ہوئے مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتا۔ فیروز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا مجرمانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اقتدار ملنے کے بعد اس میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
مشاورت نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو پورے اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف حکومتی عملہ، پولیس اور پی اے سی کا جو طرزِ عمل ہے، وہ نفرت اور تعصب سے عبارت ہے، لیکن پہلے بہرائچ اور اب سنبھل میں جو کچھ ہوا یہ ایک آرگنائزڈ کرائم ہے۔ ادارہ نے کہا کہ یوپی کے مختلف علاقوں میں مساجد کے حوالے سے ماحول کو بگاڑا اور نئے نئے تنازعات پیدا کر کے نفرت و عداوت کی فضا پیدا کی جاتی رہی ہے۔ سنبھل کی جامع مسجد کو سرفہرست رکھ کر مسلم کمیونٹی کے خلاف حالات خراب کیے جا رہے ہیں اور ناحق ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے والے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اترپردیش کی بی جے پی حکومت مسلمانوں کو ایک فریق کے طور پر نشانہ بنا کر ووٹوں کی صف بندی کرنے کی کھلی سازش کر رہی ہے۔
مشاورت صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ مسجد کا ایک بار سروے کرنے کے بعد پھر دوسری بار فوری سروے کرانے اور اسی دن اس کی رپورٹ پیش کرنے کا جو طرز عمل اختیار کیا گیا، وہ یقیناً ایک منظم سازش کا حصہ تھا۔ مسلمانوں کا غم و غصہ اور احتجاج عین فطری تھا، لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کی اور نوجوانوں کے سینوں کو بندوق کی گولیوں سے سیدھا نشانہ بنایا جو انتہائی بے رحمانہ اور بلاجواز کارروائی ہے۔ اس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔
صدر مشاورت نے کہا کہ ریاستی حکومت، پولیس کے اعلیٰ اہلکاران اور زیریں عدالتیں بھی قانون کا دوہرا پیمانہ اپنا رہی ہیں جس سے ملک اور ریاست میں قانون کی حکمرانی و جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ مشاورت نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتولین کے ورثاء کو فی الفور مناسب معاوضہ دینے اور سنبھل و اطراف امن و امان کا ماحول بنانے کی حتی الوسع کوشش کی جائے۔ مظلوموں کے زخموں پر مرہم نہ رکھا گیا تو اس کا انجام ملک و ملت کسی کے لیے بھی اچھا نہ ہوگا۔ مشاورت نے اس کے لیے پہلی فرصت میں یوگی حکومت کو برخاست کر واردات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی عدالتی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ کی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر پر ہنگامہ

by Qaumi Tanzeem
جون 14, 2025
راجہ رگھوونشی قتل کیس میں  سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ
قومی خبریں

راجہ رگھوونشی قتل کیس میں سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ

by Qaumi Tanzeem
جون 14, 2025
بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔مولانا محمود اسعد مدنی
قومی خبریں

احمد آباد طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہارِافسوس

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2025
احمد آباد طیارہ حادثے میں کل  265 افراد ہلاک
قومی خبریں

احمد آباد طیارہ حادثے میں کل 265 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2025
راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات
قومی خبریں

راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2025
خراب موسم کی وجہ سےوزیر اعظم نہیں جا سکے بھوٹان
قومی خبریں

طیارہ حادثہ پر پی ایم مودی اور سونیا گاندھی سمیت مختلف سیاسی لیڈران کا اظہارِ غم

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2025
Next Post
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام

عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے عدالت عظمی کے فیصلے پر سختی سے عمل کی ضرورت: شاہی امام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر پر ہنگامہ

5 گھنٹے ago
راجہ رگھوونشی قتل کیس میں  سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ

راجہ رگھوونشی قتل کیس میں سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem