• Home
جمعرات, نومبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی پر امید !کہا : 14 تاریخ کو ووٹو ں کی گنتی ہوگی اور 18 تاریخ کو حلف برداری ہوگی

    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد  ووٹنگ

    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد ووٹنگ

    اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

    اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

    سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کی صحافی کے ساتھ بد سلوکی

    سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کی صحافی کے ساتھ بد سلوکی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    4 دن بعد بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری نہ ہونے پرتیجسوی ناراض

    بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا اختتام

    بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا اختتام

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    اسمبلی انتخاب کے دوران پٹنہ پولیس کی بڑی لاپروائی سامنے آئی

    اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو سالگرہ پردی مبارکباد – بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

    اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو سالگرہ پردی مبارکباد – بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی ریاستی حکومت کے حلقۂ اختیار میں نہیں

اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ کے سامنے جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سینئر وکیل سبل نے دلیل پیش کی

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2025
in قومی خبریں
0
یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی ریاستی حکومت کے حلقۂ اختیار میں نہیں

نئی دہلی: اتراکھنڈ میں نافذ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے گزشتہ دنوں اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ آج جمعیۃ کی طرف سے سینئر وکیل سبل اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ اس خصوصی بنچ میں چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا شامل ہیں۔

سینئر ایڈووکیٹ  سبل نے آج بنچ کے سامنے دو نکات رکھے۔ پہلا، لسٹر 3 انٹری 5 کے تحت کسی بھی ریاستی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور نافذ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہاں تک کہ آرٹیکل 44 بھی کسی ریاستی حکومت کو ایسا قانون بنانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ سبل نے کہا کہ جو قانون لایا گیا ہے وہ واضح طور سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے جو انھیں آئین کے آرٹیکل 14، 19، 21 اور 25 میں دیے گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ  سبل نے عدالت سے یو سی سی پر اسٹے لگانے کی گزارش بھی کی۔ اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کا وقت مانگا۔ اس پر عدالت نے ریاستی حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ سبل کی گزارش پر آئندہ سماعت یکم اپریل 2025 طے ہوئی ہے۔ اس دوران سینئر ایڈووکیٹ  سبل نے چیف جسٹس سے یہ بھی کہا کہ اگلی تاریخ پر ہم اسٹے پر ہی بحث کریں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ چونکہ یو سی سی کے کچھ التزامات میں سزا اور جرمانے کا بھی انتظام ہے، اس لیے اس پر اسٹے لگانا ضروری ہے۔ اس معاملے میں چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اس دوران ایسا کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو ہم آپ کو فوراً عدالت کے نوٹس میں لانے کی اجازت دیتے ہیں۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اس قانون سے ذاتی طور پر متاثر ہوتا ہے، یا کسی کے خلاف اس قانون کے تحت کوئی کارروائی ہوتی ہے تو وہ بنچ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کو منظوری ملنے کے تقریباً ایک سال بعد 27 جنوری 2025 کو وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں اسے رسمی طور سے نافذ کر دیا گیا۔ اس طرح اتراکھنڈ یو سی سی نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گیا۔ اس عمل پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور ان کی ہدایت پر جمعیۃ نے اس قانون کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج پیش کیا ہے۔

ہندوستان جیسے عظیم جمہوری ملک میں سیکولر آئین کے وجود کے باوجود جس طرح سے یہ قانون لایا گیا، وہ جانبدارانہ، تفریق اور تعصب کی علامت ہے۔ مولانا مدنی نے مزید کہا کہ آئین کے کچھ التزامات کا حوالہ دے کر جس طرح سے قبائلیوں کو اس قانون سے الگ رکھا گیا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کی سماجی و مذہبی شناخت کو کمزور اور تباہ کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔

مولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ آئین میں اقلیتوں کو خصوصی اختیارات بھی دیے گئے ہیں، لیکن ان کا دھیان نہیں رکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، آئین میں عام شہریوں کو بھی بنیادی حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔ اس لیے یہ قانون شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ آج کی شروعاتی سماعت میں ہمارے وکیل نے جو نکات عدالت کے سامنے رکھے، وہ بہت ہی اطمینان بخش ہیں۔ کچھ انصاف پسند دوسرے طبقہ کے لوگوں نے بھی یو سی سی کے خلاف عرضیاں داخل کی ہیں، جن میں انھوں نے بھی تفریق، تعصب اور بنیادی حقوق کا تذکرہ کیا ہے۔ اس لیے ہمیں امید ہے کہ یکم اپریل کو عدالت میں اس پر نہ صرف مثبت بحث ہوگی بلکہ عدالت اس پر اسٹے بھی دے گی، کیونکہ ایسا قانون نہ صرف آئین کی بالادستی کو کمزور کرتا ہے، بلکہ آئین کے ذریعہ شہریوں کو دیے گئے بنیادی حقوق کو بھی گہرائی سے متاثر کرتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مودی بھوٹان سے واپس آتے ہی ایل این جے پی اسپتال پہنچے
قومی خبریں

مودی بھوٹان سے واپس آتے ہی ایل این جے پی اسپتال پہنچے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 12, 2025
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

دھماکے کےقصورواروں کو سزا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی
قومی خبریں

ممبئی کے تاجر سے 53 لاکھ روپے کی ٹھگی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر اظہرالدین نے ذمہ داری سنبھال لی
قومی خبریں

وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر اظہرالدین نے ذمہ داری سنبھال لی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب
قومی خبریں

راجستھان میں31 سال پرانے قانون کو بدلنے کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ
قومی خبریں

لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
Next Post
عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب  کا اجرا

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مودی بھوٹان سے واپس آتے ہی ایل این جے پی اسپتال پہنچے

مودی بھوٹان سے واپس آتے ہی ایل این جے پی اسپتال پہنچے

14 گھنٹے ago
دوا ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور کی موت

دوا ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور کی موت

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem