• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی وقف بورڈ کے اماموں نے 14 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شروع کیا احتجاج، بورڈکے دفتر کے باہر بچھائی صفیں

اماموں کا الزام ہے کہ ہر بار ہمیں یہ کہہ کر بہلا پھسلا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ تنخواہ آ جائے گی، لیکن تنخواہ نہیں آتی۔

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2023
in قومی خبریں
0
دہلی وقف بورڈ کے اماموں نے 14 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شروع کیا احتجاج، بورڈکے دفتر کے باہر بچھائی صفیں

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کے تحت آنے والی مسجدوں کے ائمہ کرام اور موذنین نے 14 مہینے سے نہ ملنے والی تنخواہوں کے لیے دہلی وقف بورڈ کے دفتر کے باہر ایک مرتبہ پھر سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفتر کے باہر صفیں بچھا کر بیٹھ گئے ہیں۔ اپنے آپ کو ایماندار حکومت کہنے والی عام آدمی پارٹی اور اس کے تمام لیڈران و کارکنان اماموں کی تنخواہوں کے مسئلے پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بیٹھ گئے ہیں۔

آج احتجاج کے دوران اماموں کے ہاتھ میں نعرے والے پوسٹر بھی موجود تھے جس پر لکھا تھا ’تنخواہ دو نہیں تو استعفیٰ دو‘۔ اماموں کا الزام ہے کہ ہر بار ہمیں یہ کہہ کر بہلا پھسلا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ تنخواہ آ جائے گی، لیکن تنخواہ نہیں آتی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے امام غیور حسن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف تنخواہ کا ہے جو پوری طرح سے جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے بات کی ہے، وہ ہر بار یہی کہتے ہیں کہ بورڈ کے ممبران میں اتفاق نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ جبکہ کسی بھی ادارے کے چیئرمین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے ممبران کے ساتھ تال میل بنائے رکھے، اگر وہ اس کام میں ناکام ہوتا ہے تو وہ نا اہل ہے۔

غیور حسن کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور ہمیں اپنا گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے، لیکن ان کو کوئی احساس نہیں ہے۔ رمضان گزر گیا، عید چلی گئی، اسی طرح مہینے در مہینے گزرتے جا رہے ہیں۔ تاہم ہمیں اب بھی کوئی امید کی کرن نظر نہیں آ رہی۔

مسجد سرائے احمد پائی فتح پوری کے امام محمد مرتضیٰ نے اپنے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کا قرض دار ہو چکا ہوں۔ جن لوگوں سے میں نے اُدھار پیسہ لیا تھا انھوں نے اب مانگنا شروع کر دیا ہے۔ ہم اماموں کو کھانے پینے کیلئے بھی لوگوں سے قرض لینا پڑ رہا ہے، جبکہ امام کو ایک رہنما تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس آدمی کو 14 مہینے سے تنخواہ نہ ملی ہو اور آگے بھی ملنے کا امکان نہ ہو تو اس کے حالات کیسے ہوں گے، اس بات کا اندازہ ایک ناخوانده شخص بھی لگا سکتا ہے۔ لیکن افسوس حکومت میں بیٹھے لوگ خاموش رہ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان جلد از جلد اماموں و موذنین کی تنخواہ جاری کریں، ان کی دعاء لیں اور بد دعاء سے بچیں۔

پہاڑ گنج قاضی والی مسجد کے مؤذن نفیس الدین نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے 14 ماہ سے تنخواہ سے پوری طرح محروم ہیں، جبکہ وقف ملازم کو تنخواہ برابر مِل رہی ہے۔ صرف اماموں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ مسجد طبیہ کالج حکیم اجمل خان روڈ قرول باغ کے امام مشرف علی نے وزیرِ اعلیٰ اروند کجریوال سے مطالبہ کیا کہ وقف چیئرمین کو ہٹایا جائے، کیونکہ نہ تو یہ اماموں کو تنخواہ دے پا رہے ہیں اور نہ ہی بیواؤں کو وظیفہ، اور نہ ہی وقف املاک کی حفاظت کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے اماموں کو بھکاری بنا دیا ہے۔ ہم نے رمضان میں سحری و افطار کیلئے لوگوں سے قرض لیا اور اپنے بچوں کی کفالت کیلئے لوگوں سے منّت کر کے پیسے مانگے، لیکن ان لوگوں کو ہمارے اوپر ذرا بھی ترس نہیں آیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی ہم رو رو کر اپنی تنخواہ مانگ رہے ہیں۔

اماموں نے کہا کہ بی جے پی کی بھی حکومت رہی ہے، کانگریس کی بھی حکومت آئی ہے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تنخواہ رکی ہو۔ پیر کے روز صبح سے شروع ہوا احتجاج شام 4 بجے تک جاری رہا۔ اماموں نے بتایا کہ دفتر سے یہ کہہ دیا گیا ہے کہ ابھی آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ حالانکہ اماموں کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواه نہیں مل جاتی روزانہ وقف بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے رہیں گے۔ پیر کے روز جمع ہوئے اماموں کا کہنا ہے کہ وہ اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے منگل کے روز پھر سے جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کے تحت آنے والی مساجد میں تقریبا 280 ائمہ کرام اور موذنین شامل ہیں۔ امام کو 18 ہزار روپے اور موذن کو 16 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ اسی تنخواہ سے ائمہ کرام اپنا گھر اور سارے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ تنخواہ کے تعلق سے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا
قومی خبریں

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل
قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ دوسرا پہلگام نہ ہو-اویسی

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
یونیفارم سول کوڈ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم

یونیفارم سول کوڈ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

4 گھنٹے ago
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem