• Home
بدھ, ستمبر 3, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

پیپر لیک کےمجرموں کو سزا دینےکے لیے حکومت پرعزم ۔صدر جمہوریہ

دروپدی مرمو نےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئی حکومت کا روڈ میپ پیش کیا اور تمام ممبران کو مبارکباد دی

by Qaumi Tanzeem
جون 27, 2024
in قومی خبریں
0
پیپر لیک کےمجرموں کو سزا دینےکے لیے حکومت پرعزم ۔صدر جمہوریہ

نئی دہلی: صدر جمہوریہ نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئی حکومت کی آئندہ 5 سالہ مدت کے لئے روڈ میپ پیش کیا۔ خیال رہے کہ 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس جاری ہے اور تمام منتخت ارکان کی حلف برداری مکمل ہو چکی ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے 18ویں لوک سبھا کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ نے نو منتخب اسپیکر اوم برلا کو بھی مبارکباد دی اور انتخابات کو محفوظ طریقے سے کرانے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’عوام نے تیسری مرتبہ حکومت پر اعتماد ظاہر کیا اور میری حکومت تسلسل میں یقین رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن تھا، تقریباً 64 کروڑ ووٹروں نے جوش اور ولولے کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا ہے۔ اس بار بھی خواتین نے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ جموں و کشمیر سے بھی اس الیکشن کی ایک بہت ہی خوشگوار تصویر سامنے آئی ہے۔ وادی کشمیر میں ووٹنگ کا کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔ ترقی کا تسلسل ہماری ضمانت ہے اور آنے والے بجٹ میں تاریخی اقدامات نظر آئیں گے۔ کسانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ ’’20 ہزار کروڑ روپے کسانوں کو منتقل کیے گئے ہیں اور ہم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ خود انحصار بنائیں گے۔ صدر دروپدی مرمو نے کہا، ’’چھ دہائیوں کے بعد ملک میں مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت قائم ہوئی ہے۔ عوام نے تیسری بار اس حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ ان کی خواہشات صرف یہی حکومت پوری کر سکتی ہے۔ 18ویں لوک سبھا کئی لحاظ سے ایک تاریخی لوک سبھا ہے۔ یہ لوک سبھا ’امرت کال‘ کے ابتدائی سالوں میں بنی تھی۔ یہ لوک سبھا ملک کے آئین کی منظوری کے 56 ویں سال کا بھی مشاہدہ کرے گی۔ یہ حکومت اپنے دور اقتدار کا پہلا بجٹ آئندہ اجلاسوں میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ یہ بجٹ حکومت کی دوررس پالیسیوں اور مستقبل کے وژن کی موثر دستاویز ثابت ہوگا۔ اس بجٹ میں بڑے معاشی اور سماجی فیصلوں کے ساتھ ساتھ کئی تاریخی اقدامات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں پیپر لیک کا بھی ذکر گیا۔ صدر دروپدی مرمو نے کہا، ’’حکومت پیپر لیک کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سخت سزا دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سے قبل بھی کئی ریاستوں میں پیپر لیک ہونے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ جماعتی سیاست سے اوپر اٹھ کر اس معاملے پر ملک گیر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

شدید بارش کے سبب کئی ٹرینیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا  اظہارتشویش
قومی خبریں

پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر
قومی خبریں

بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی
قومی خبریں

جگدیپ دھنکھڑسرکاری رہائش خالی کر ابھے چوٹالہ کے فارم ہاؤس میں شفٹ ہوگئے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
دہلی کے چڑیا خانہ میں  12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت
قومی خبریں

دہلی کے چڑیا خانہ میں 12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
Next Post
ملک پانچویں سب سے بڑی معیشت، تو کسان پریشان کیوں؟اکھلیش یادو

ملک پانچویں سب سے بڑی معیشت، تو کسان پریشان کیوں؟اکھلیش یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

1 گھنٹہ ago
خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem