• Home
جمعرات, جنوری 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اپوزیشن اتحاد کے لئے  بنگلورو میں منعقد پہلے دن کی میٹنگ کا کامیاب اختتام

عشائیہ میں کھڑگے، سونیا، نتیش، ممتا، کیجریوال سمیت بی جے پی کے خلاف کھڑ ے تمام سرکردہ لیڈران کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2023
in قومی خبریں
0
اپوزیشن اتحاد کے لئے  بنگلورو میں منعقد پہلے دن کی میٹنگ کا کامیاب اختتام

بنگلورو : کرناٹک کے بنگلورو میں آج اپوزیشن پارٹیوں کی پہلی میٹنگ ہوئی جسے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کامیاب قرار دیا ہے۔ بنگلورو کے ’تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل‘ میں منعقد عشائیہ میں آج بی جے پی اتحاد کے خلاف کھڑی تقریباً سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران دکھائی دیے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی صبح ہی بنگلورو پہنچ گئے تھے اور شام تک اپوزیشن لیڈران کا بنگلورو پہنچنا جاری رہا۔

بنگلورو میں میٹنگ کے دوران کھڑگے، سونیا اور راہل کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور سیتا رام یچوری جیسے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ عشائیہ میٹنگ میں عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو وغیرہ بھی شامل ہوئے۔

میٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں آج کی ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ انھوں نے میٹنگ کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اچھی شروعات کا مطلب ہے نصف کام ہو گیا۔ یکساں نظریات والی اپوزیشن پارٹیاں سماجی انصاف، مجموعی ترقی اور قومی فلاح کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ اس ٹوئٹ میں ملکارجن کھڑگے آگے لکھتے ہیں کہ ’’ہم ہندوستان کے لوگوں کو نفرت، تخریب کاری، معاشی نابرابری اور لوٹ کی تاناشاہ اور عوام مخالف سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جو انصاف، آزادی، برابری اور بھائی چارہ کے آئینی اصولوں کے ذریعہ چلے۔ ہم ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جو سب سے کمزور شخص کو امید اور بھروسہ دے۔ اس ہندوستان کے لیے ہم متحد ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے درمیان بی جے پی نے بھی این ڈی اے کو مضبوط کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے جوابی حملہ کیا ہے۔ جئے رام رمیش نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’این ڈی اے گزشتہ کئی سالوں سے صرف دکھاوا بن کر رہ گیا تھا، اب اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ 26 اپوزیشن پارٹیوں کے ایک ساتھ آنے کا سیدھا اثر ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’23 جون کو پٹنہ میں کامیاب میٹنگ ہوئی تھی۔ بنگلورو میں میٹنگ میں مزید پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں، اس سے گھبرا کر بی جے پی نے این ڈی اے کو مضبوط کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
مہاراشٹر کی سیاست میں پھر ہلچل , اجیت پوار این سی پی سے بغاوت کر کے اپنے حامیوں کے ساتھ شندے حکومت میں شامل
قومی خبریں

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
آئندہ سال سے ایک سالہ پی جی کورسز کے نفاذ کا اعلان
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 27, 2026
کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان
قومی خبریں

کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
Next Post
ایران میں اخلاقی پولیس کی کارروائیاں پھر شروع

ایران میں اخلاقی پولیس کی کارروائیاں پھر شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

1 گھنٹہ ago
ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

21 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem