• Home
اتوار, جولائی 6, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

گیان واپی مسجد سے منسلک اے ایس آئی کی رپورٹ حتمی ثبوت نہیں۔مسلم پرسنل لا بورڈ

یہ رپورٹ محض مطالعہ کے لئے تھی لیکن فریق مخالف نے اسے عام کرکے سماج میں بد امنی ہی پیدا کی ہے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2024
in قومی خبریں
0
گیان واپی مسجد سے منسلک اے ایس آئی کی رپورٹ حتمی ثبوت نہیں۔مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مطابق گیان واپی مسجد کے تعلق سے دی گئی آرکیو لوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ اس متنازعہ معاملہ میں کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے، فریق مخالف اس کا پریس میں انکشاف کرکے نہ صرف توہین عدالت کا مرتکب ہواہے بلکہ ایسا کرکے اس نے سماج میں انتشار اور بد امنی ہی پیدا کی ہے۔بور ڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ گیان واپی مسجد کے تعلق سے ہندو فرقہ تنظیمیں کئی سالوں سے مسلسل عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ اس کی تازہ مثال آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کی وہ رپورٹ ہے جو اس نے عدالت میں داخل کی ہے اور کورٹ ہی کے حکم پر مدعیان اورمدعاعلیہ کو فراہم کی ہے۔ یہ رپورٹ ان کے مطالعہ اور تیاری کے لئے تھی تاہم فریق مخالف نے اس کا پریس میں اجراء کرکے نہ صرف عدالت کی توہین کی ہے بلکہ ملک کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ اسی طرح چند ماہ قبل جب سروے ٹیم نے حوض میں موجود فوارہ کو اپنی رپورٹ میں شیولنگ قرار دیا تھااس وقت بھی فریق مخالف اس کی خوب خوب تشہیر کرکے عوام کو گمراہ کرنے اور سماج میں بدامنی پیدا کرنے کی پوری کوشش کی تھی حالانکہ ابھی تک ماہرین کے ذریعہ اس کی تحقیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ عدالت نے اس پر کوئی فیصلہ دیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان نے آگے کہا کہ اس سے قبل بابری مسجد کے معاملہ میں بھی محکمہ آثار قدیمہ نے بابری مسجد کے نیچے ایک عالیشان مندر کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن جب بورڈ کی جانب سے ملک کے دس ممتاز ماہرین آثار قدیمہ نے عدالت میں محاکمہ کرکے اس کی پول کھول دی نیز اس کے برعکس کھدائی میں پائی جانے والی چیزوں سے بابری مسجد کی حمایت میں دلائل دئے تو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے اس رپورٹ کو لائق اعتناء ہی نہیں سمجھا اور سپریم کورٹ نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ کھدائی میں جو اشیاء ملی ہیں وہ بابری مسجد کی تعمیر سے چار صدیوں پیشتر کی ہیں۔ لہٰذا موجودہ رپورٹ پر عدالت کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ بابری مسجد معاملہ میں جو حشر محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کا ہوا تھا اس سے مختلف معاملہ اس رپورٹ کا بھی نہیں ہوگا۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے معتبر اور اہم ادارے فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن کر اپنی اہمیت وافادیت کھوتے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے آگے کہا کہ بورڈ کی لیگل کمیٹی اور ہمارے وکلا اس رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لے کر مسجد کی انجمن انتظامیہ کے ذریعہ عدالت میں پیش کریں گے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس پورے معاملہ پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ گیان واپی مسجد کی انتظامیہ سے بھی بورڈ برابر رابطہ میں ہے۔ بورڈ کی لیگل کمیٹی بھی پورے معاملہ کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔ ان شاءاللہ اس معاملہ میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مسلمانوں کو امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے برابر دعا اور استغفار کرتے رہنا چاہیے وہ مسبب الاسباب ہے۔ ہم ملک کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک وہ اس رپورٹ پر کوئی رائے نہ بنائیں ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ
قومی خبریں

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت
قومی خبریں

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا عوامی تحفظ کی پالیسیز میں فوری اصلاحات کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن
قومی خبریں

نئے اور سستےسینسر سے زہریلی گیس کی فوری شناخت ممکن

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
محرم کے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے نام شیعہ پرسنل بورڈ کاخط
قومی خبریں

بلرام پور قصبہ میں تعزیہ دفنانے کی جگہ تبدیل کرنے کے خلاف عرضی پر کوئی راحت نہیں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
گیانواپی کی طرح متھرا کی شاہی عید گاہ کی بھی سائنسی سروے کرانے کی درخواست
قومی خبریں

شاہی عیدگاہ مسجد کو متنازع ڈھانچہ قرار دینے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا انکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
Next Post
عمران خان اور محمود قریشی کوسائفر کیس میں 10-10 سال قید

عمران خان اور محمود قریشی کوسائفر کیس میں 10-10 سال قید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

5 گھنٹے ago
پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem