• Home
پیر, جولائی 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    معمر اور معذورفراد کو گھر سے ووٹ دینےکی سہولت

    بہار ووٹر نظر ثانی معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

غزہ کو امداد دینے سے متعلق قرارداد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ پھرملتوی

امریکہ کو قرار داد کے مسودے میں شامل سیز فائر اور دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 22, 2023
in عالمی خبریں
0
غزہ کو امداد دینے سے متعلق قرارداد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ پھرملتوی

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بار پھر غزہ کو امداد دینے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ نہ ہوسکی، امریکی اعتراضات کے باعث سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ مسلسل چوتھے روز مؤخر کردی گئی، اب قرار داد پر ووٹنگ آج رات ہونے کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کئی دنوں کی تاخیر کے بعد تازہ ترین مسودے میں غزہ میں ’فوری طور پر محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کی اجازت دینے اور کشیدگی کے پائیدار خاتمے کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ کو قرار داد کے مسودے میں شامل سیز فائرکا لفظ اور دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض ہے تاہم اس حوالے سے ارکان کے مذاکرات جاری ہے۔ امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے جمعرات کی شب صحافیوں کو بتایا: ’اگر (نئے مسودے کے ساتھ) یہ قرارداد پیش کی جاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ قرارداد کے اصل مسودے پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ (نیا مسودہ) ’بہت مضبوط‘ ہے اور اسے ’عرب گروپ کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے۔
مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ اس قراردار پر ووٹنگ اس سے قبل تین بار مؤخر ہو چکی ہے۔انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے تجزیہ کار رچرڈ گوون نے کہا: ’اس (نئے مسودے) میں استعمال ہونے والی زبان کے الفاظ بے معنی ہیں۔‘ان کے بقول: ’کونسل کے دیگر ارکان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ صرف اتفاق رائے پر پہنچنے کی خاطر کمزور متن پر سمجھوتہ کر لیں گے۔‘ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ویٹو کی طاقت رکھنے والے روس کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ’کیا وہ کسی ایسے مسودے کی حمایت کر سکتے ہیں جو بالآخر ان کی دیرینہ دلیل یعنی فائر بندی کے مطالبے کے خلاف ہو۔‘اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سربراہی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کئی اہم شعبوں میں ترامیم کی گئی ہے۔ نیا مسودہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ’انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پوری غزہ کی پٹی کے لیے اور اس میں سرحدی کراسنگ سمیت تمام راستوں کے استعمال کی اجازت اور سہولت فراہم کی جائے۔‘ تھامس گرین فیلڈ نے مزید کہا: ’ہر ایک دن ہم زمین پر انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
15 رکنی کونسل کے ارکان کئی دنوں سے قرارداد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ جنگ کے آغاز سے ہی کونسل کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تنقید بڑھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر (18 دسمبر) کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ووٹنگ منگل (19 دسمبر) تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
معروف شاعر اور مصور امروزنہیں رہے۔97سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال

معروف شاعر اور مصور امروزنہیں رہے۔97سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد  الیکشن کمیشن پہنچا

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا

7 گھنٹے ago
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا

ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے-جسٹس چندرچوڑ

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem