• Home
ہفتہ, فروری 21, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

سعودی عرب کی جانب سے تباہ حال یمن کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی مدد

گزشتہ ایک برس میں یمنی حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں کمی آئی ہے، تاہم یمنی حکومت کو انتہائی کمزور کرنسی اور شدید مہنگائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2023
in عالمی خبریں
0
سعودی عرب کی جانب سے تباہ حال یمن کو  ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی مدد

ریاض:سعودی عرب یمن کی تباہ حال اقتصادی صورت حال میں مدد کے لیے یمن کی صدارتی کونسل کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر سرمایہ مہیا کرے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ یمن کے شمال میں ایران نواز حوثی باغی فعال ہیں، جب کہ یمنی حکومت جنوبی شہر عدن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک سعودی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں یمنی حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں خاصی کمی آئی ہے، تاہم یمنی حکومت کو انتہائی کمزور کرنسی اور شدید مہنگائی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔
عدن سمیت یمن کے جنوب میں حالات زیادہ گمبھیر اس لیے بھی ہیں کیوں کہ حوثی باغیوں کی جانب سے اس علاقے میں جنوبی آئل ٹرمینلز میں آئل ٹینکرز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، ایسی حالت میں یمنی حکومت خام تیل برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کا نتیجہ سرمائے کی قلت کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق ریاض یمنی حکومت کو سکیورٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔
روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی ذریعے کا کہنا تھا کہ یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب اس تنازعے کے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہے گا۔ دوسری جانب ایک یمنی حکومت عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے مہیا کردہ یہ سرمایہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، بجلی گھروں کے لیے ایندھن اور درآمدی اخراجات کی مد میں صرف کیا جائے گا۔
یہ بات اہم ہے کہ رواں برس مارچ میں چینی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کے بعد یمنی تنازعے کے حل کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔
حوثی باغیوں نے سن 2014 میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے نکال باہر کیا تھا اور تب سے یمنی حکومت جنوبی شہر عدن میں ڈیرے ڈالے بیٹھی ہیں۔ یمنی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ یمن بدترین اقتصادی اور سماجی بحران کا بھی شکار ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں لاکھوں افراد بھوک اور خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
کوئی کام کی تلاش میں ممبئی جارہاتھا ،کوئی اجمیر سے واپس آرہاتھا

کوئی کام کی تلاش میں ممبئی جارہاتھا ،کوئی اجمیر سے واپس آرہاتھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

3 گھنٹے ago
مرکزی حکومت کا نیا ٹیکس قانون آج سے نافذ

6 ہزار کی نوکری کرنے والے ٹیچر کو 2 کروڑ روپئے کا ٹیکس نوٹس

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem