مین پوری: یادو پٹی کی سب سے اہم سیٹوں میں سے ایک اترپردیش کی مین پوری پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)امیدوار ڈمپل یادو نے ایک بار پھر سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ڈمپل نے اپنے حریف بی جےپی امیدوار اور ریاست کے وزیر سیاحت جئے ویر سنگھ کو 2 لاکھ 21 ہزار 639 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
کاونٹنگ کے پہلے راونڈ کی گنتی سے لے کر آخر راونڈ تک بی جے پی امیدوار کو کسی بھی راونڈ میں سبقت نہیں ملی۔اپنے خلاف آرہے رزلٹ سے دکھی ہوکر بی جے پی امیدوار جئے ویر سنگھ دوپہر12 بجے ہی کاونٹر سنٹر چھوڑ کر چلے گئے۔وہیں سماج وادی پارٹی امیدوار ڈمپل یادو اپنی رہائش پر ٹیلی ویژن پر انتخابی نتیجے دیکھنے میں مصروف رہیں۔ سال 2024 کے پارلیمانی الیکشن کے پرچار کے دوران ایس پی امیدوار ڈمپل یادو کو ہرانے کے لئے بی جےپی کے اسٹار مہم سازوں نے پوری طاقت جھونک دی لیکن رزلٹ میں سارے دعوے غلط ثابت ہوئے۔