نئی دہلی : نئے سال کے پہلے دن عوام کے لئے خوشخبری آئی ہے۔ کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.50 روپے سے 4.50 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی کی ہے۔ تاہم گھریلو گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے پہلے 22 دسمبر 2023 کو بھی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر ماہ گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں۔ یکم جنوری 2024 کو بھی بہت معمولی لیکن قیمت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دہلی میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد راجدھانی دہلی میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمت 1755.50 روپے ہوگئی ہے۔ پہلے یہ دہلی میں 1757 روپے میں مل رہا تھا۔