نئی دہلی :ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے نئے سال کے پہلے دن لانچ مشن کے ساتھ 2024 کا آغاز کیا، جب خلائی گاڑی پی ایس ایل وی ۔سی58 نے پیر کے روز صبح 9:10 بجے ایکس-رے سٹیلائٹ، اور دس دیگر سٹیلائٹس کے ساتھ کامیابی سے اڑان بھری۔کل 0810 بجے شروع ہونے والی 25 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، اسرو کی ورک ہارس لانچ وہیکل نے 0910 بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے ٹیک آف کیا۔ اسرو کے سائنس دان بشمول چیئرمین ایس سومناتھ لانچنگ کے دورانیے کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ٹیک آف سے تقریباً 20 منٹ بعد خلائی جہاز کو مدار میں داخل کر دیا جائے گا جس کے بعد لانچ وہیکل پی ایس 4 کے چوتھے مرحلے کے انجن کو دو بار بند کر کے مدار میں 650 کلومیٹر سے تقریباً 350 کلومیٹر تک لایا جائے گا۔