سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اور فرحان اختر نے دیگر معززین کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کے پریمیئر میں شرکت کی، جو کہ کشمیر میں گزشتہ 38 برسوں کے بعد پہلا ریڈ کارپٹ فلم پریمیئر تھا۔اس اہم ثقافتی لمحے نے نہ صرف کشمیر کی فنی دنیا کو جگایا بلکہ وادی میں سیاحت اور فلم انڈسٹری کے فروغ کی نئی امیدیں بھی پیدا کر دیں۔یہ فلم زیادہ تر وادی کشمیر میں شوٹ کی گئی ہے ، اور اس کی کہانی ایک حساس موضوع پر مبنی ہے جو کشمیر کے حالات اور ایک فوجی افسر کی ذاتی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔