پیرس : فرانس کے ٹریپس شہر میں ا سکولوں میں عبایا پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔عبایا ٹچ سوسائٹی کی کال کے ساتھ ٹریپس میں اسکولوں میں عبایا پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔لا پلین ڈی نیوفل ہائی اسکول کے سامنے احتجاج میں والدین کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے عبایا پرسے پابندی اٹھانے اور مسلم مخالفاقدام کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے:میرے عبایا کو مت چھونا: اور: لباس کا انتخاب کرنا آپ کا کام نہیں:جیسے نعرے لگائے۔عبایا ٹچ سوسائٹی کے اراکین نے مظاہرے میں ایک بیان پڑھا۔بیان میں عبایا پر پابندی کو:مسلم مخالف پابندی:قرار دیا گیا ہے۔بیان میں، جس کی دلیل ہے کہ یہ پابندی آزادی کی خلاف ورزی کرتی ہے،کہا گیا ہے کہ عبایا نہیںبلکہ نفرت انگیز اور مسلم مخالف تقریر پر پابندی ہونی چاہیے۔