نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کے روز اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کو الیکٹرانک گنتی کے علاوہ ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اےٹی) سلپس کی 100 فیصد دستی گنتی کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ اسی طرح کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ایک تفصیلی فیصلہ دیا گیا ہے اور اسے بار بار نہیں اٹھایا جا سکتا۔
عدالت نے اس موضوع پر دہلی ہائی کورٹ کے 12 اگست 2024 کے فیصلے کے خلاف ہنس راج جین کی درخواست کو خارج کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کا خواہاں نہیں ہے۔عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بنچ نے کہا، "ہمیں (دہلی ہائی کورٹ کے) کے فیصلے میں مداخلت کرنے کے لیے کوئی اچھی بنیاد نہیں ملتی ۔ خصوصی اجازت کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔