رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ غازی آباد کے راکیش مارگ، جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار کار نے وپن شرما، مینو پرجاپتی، کملیش اور ساوتری دیوی کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین خواتین کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مینو اور ساوتری کو جب اسپتال لایا گیا تو دونوں کی موت ہو چکی تھی، جبکہ کملیش علاج کے دوران دم توڑ گئی۔
واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے غازی آباد کے ڈی سی پی شہر دھول جیسوال نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ تمام مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے جو حادثے کے بعد سے فرار ہے۔