• Home
بدھ, جنوری 21, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مسلسل بارش کے سبب کئی ریاستوں میں معمولات زندگی مفلوج

مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور بہار کے کئی علاقے بارش کے سبب پانی میں ڈوبے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2024
in قومی خبریں
0
مسلسل بارش کے سبب کئی ریاستوں میں معمولات زندگی مفلوج

نئی دہلی :ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب گرمی کی شدت سے نجات ضرور مل گئی ہے، لیکن جگہ جگہ آبی جماؤ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں بارش نے سیلاب والے حالات پیدا کر دیے تھے، اور اب مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں تو حالت بد سے بدتر دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کی شب سے ہو رہی بارش نے ممبئی کے حالات کو انتہائی خراب کر دیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ اسکول و کالج بند کر دیے گئے ہیں اور لوکل ٹرینوں و باہر کی ریاستوں سے آنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر یہ ہے کہ اس وقت ممبئی اسمبلی کا مانسون اجلاس چل رہا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے ریاستوں کے الگ الگ علاقوں سے ممبئی پہنچ رہے اراکین اسمبلی کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ممبئی میں کئی مقامات پر ریلوے ٹریک پانی سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت رخنہ انداز ہوئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوڑہ ایکسپریس کافی دیر تک کرلا علاقے میں رکی رہی۔ اس ایکسپریس میں کابینہ وزیر انل پاٹل، سنجے گائیکواڑ، امول مٹکاری، جوگیندر کواڈے سمیت کئی اراکین اسمبلی سفر کر رہے تھے۔ بارش کے سبب پیدا حالات میں ان اراکین اسمبلی کو ٹرین سے اتر کر پیدل ہی ریلوے ٹریک پر سفر کرنا پڑا۔
ممبئی کے حالات تو خراب ہیں ہی، آنے والے پانچ دنوں میں ملک کی کچھ دیگر ریاستوں کی حالت بھی پانی پانی ہونے والی ہے۔ مانسون ان دنوں جس طرح ہندوستان کی بیشتر ریاستوں پر مہربان ہے، وہ کئی لوگوں کے لیے وبال جان بن رہا ہے۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور بہار کے کئی علاقے پہلے سے ہی بارش کے سبب پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اب ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 5 دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کر دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق پیر سے اگلے پانچ دنوں میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، دہلی، راجستھان کے ساتھ ساتھ ملک کے کچھ دیگر حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ڈی نے کیرالہ، لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، مراٹھواڑہ، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، داخلی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور رائلسیما میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بھوج شالہ تنازعہ پر ’سپریم کورٹ‘میں جمعرات کو سماعت
قومی خبریں

بھوج شالہ تنازعہ پر ’سپریم کورٹ‘میں جمعرات کو سماعت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 20, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

’لو جہاد‘ کے فرضی معاملہ پر عدالت نے سنایا اہم فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 20, 2026
ضمانت کے حقدارکو قلیل مدت کے لیے ضمانت آئین کی دفعہ 21 کی خلاف ورزی
قومی خبریں

نفرت انگیز تقاریر سے متعلق عرضیوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 20, 2026
بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی
قومی خبریں

بریلی میں دلت نوجوان سے بدسلوکی کے سبب علاقے میں کشیدگی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج
قومی خبریں

نئی دہلی کےعالمی کتاب میلے کو نئی شناخت ملی، بیس فیصد اضافہ درج

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
نیٹ امتحان کا دوبارہ انعقاد بعید از قیاس نہیں ۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

بھوج شالہ تنازعہ:جمعہ کو ہوگی نماز یا بسنت پنچمی کی پوجا؟

by Qaumi Tanzeem
جنوری 19, 2026
Next Post
ہاتھرس بھگدڑ! ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں بھولے بابا کوکلین چِٹ

ہاتھرس بھگدڑ! ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں بھولے بابا کوکلین چِٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بھوج شالہ تنازعہ پر ’سپریم کورٹ‘میں جمعرات کو سماعت

بھوج شالہ تنازعہ پر ’سپریم کورٹ‘میں جمعرات کو سماعت

19 گھنٹے ago
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

’لو جہاد‘ کے فرضی معاملہ پر عدالت نے سنایا اہم فیصلہ

19 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem