• Home
ہفتہ, دسمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ہندونہیں، بی جے پی خطرے میں ہے۔کیرتی آزاد

ترنمول کانگریس لیڈرنے کہا کہ بی جے پی کے پاس عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے کوئی رپورٹ کارڈ نہیں

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2024
in قومی خبریں
0
ہندونہیں، بی جے پی خطرے میں ہے۔کیرتی آزاد

کولکتہ :ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے شک پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب وہ اقتدار میں واپسی کے لیے کر رہی ہے اور یہ ہندوؤں کے خطرے کی بات نہیں بلکہ بی جے پی کے خطرے کی بات ہے۔بی جے پی کے سابق ایم پی اور مغربی بنگال کی بردھمان- درگاپور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار نے کہا کہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا مسئلہ انتخابات کو فرقہ وارانہ بنانے کی ایک چال ہے کیونکہ بی جے پی کے پاس ایسا کوئی رپورٹ کارڈ نہیں ہے جو وہ عوام کے سامنے پیش کر سکے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کیرتی آزاد نے یو سی سی کے نفاذ سے متعلق کہا کہ ماضی میں بی جے پی کے ہندووں کے عدم تحفظ کے دعوے کو تاریخ جھٹلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغل دور حکومت میں ہندوؤں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ انگریزوں کے دور حکومت میں وہ کسی مشکل میں نہیں تھے۔ آزادی کے بعد مختلف حکومتوں کے دوران بھی ہندوؤں کو کبھی کسی خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پھر جب ایک ہندو قوم پرست پارٹی پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے تو ہندو اچانک کیسے خطرے میں پڑ گئے؟
کیرتی آزاد نے کہا کہ بی جے پی شروع سے کہتی رہی ہے کہ وہ یو سی سی لائے گی۔ یہ وعدہ اس نے 1998 اور 1999 میں بھی کیا تھا۔ 2014 میں بھی یو سی سی اس کے انتخابی ایجنڈے میں شامل تھا۔ گزشتہ دہائی میں جب بی جے پی کو حکومت میں مکمل اکثریت حاصل تھی تو یو سی سی کے نفاذ کو کس نے روکا؟ سچائی یہ ہے کہ یوسی سی ایک سیاسی بیان بازی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ آزاد نے کہا کہ یو سی سی کو جرمنی جیسے ملک میں لاگو کیا جا سکتا ہے، جو ایک ہی مذہب کے لیے بنا تھا لیکن ہندوستان جیسے ملک میں نہیں۔ یہاں آپ کے پاس متنوع برادریوں، پس منظروں اور مذاہب کے لوگ ہیں۔ ملک کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں، تہوار اور لوگوں کے رہن سہن مختلف ہیں۔ انہوں نے بھگوا رنگ کو ہندو مذہب سے جوڑنے کی بی جے پی کی کوششوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سناتن ہندو مذہب کے کئی رنگ ہیں۔ سرخ، نیلے اور کالے سے لے کر زعفرانی تک۔ بھگوا کو صرف رنگ کے طور پر پیش کرنے کی بی جے پی کی کوشش مضحکہ خیز ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پارلیمنٹ پر حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت
قومی خبریں

پارلیمنٹ پر حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری
قومی خبریں

چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ تضادکا شکار
قومی خبریں

آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور
قومی خبریں

2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی نےلوک سبھا میں فضائی آلودگی کا معاملہ اٹھایا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد
قومی خبریں

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
Next Post
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں شامل ملزم نےخود کشی کر لی

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں شامل ملزم نےخود کشی کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پارلیمنٹ پر حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

پارلیمنٹ پر حملے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

1 گھنٹہ ago
چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

چھ ماہ گزرنے کے باوجود احمد آباد طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem