پٹنہ: جنتا دل (یونائیٹڈ) کی کمان سنبھالنے کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکا قومی صدر بننے کےبعدریاست کے انچارج اور صدور سے ملاقات کی۔ یہ بھی خبر ہے کہ وہ دیگر ریاستوں کے جے ڈی یو لیڈر وں سے بھی جلد ہی ملیںگے۔نتیش بہار حکومت کے کام اور ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کی خوبیوں کو فروغ دیں گے۔ نتیش کمار اس مہم کا آغاز اگلے سال جنوری کے مہینے میں جھارکھنڈ سے کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل نتیش کا یہ نیا اقدام ان کی پارٹی کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو جمعہ کو پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جنتا دل کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے اور مردم شماری کے مطالبے کی قیادت کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔
جے ڈی (یو) کے سینئر لیڈر اور چیف ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور نتیش کمار کو صدر بنانے کی تجویز پیش کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تیاگی نے کہا، "قومی کونسل نے قومی ایگزیکٹو کے اس فیصلے کو منظوری دی جس میں لالن سنگھ کے استعفیٰ کے بعد نتیش کمار کو متفقہ طور پر نیا صدر منتخب کیا گیا۔”میٹنگ ختم ہونے کے بعد، نتیش کمار نے سنگھ اور تیاگی کی موجودگی میں کہا، "للن سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم نے دوبارہ قومی صدر کا عہدہ قبول کیا ہے۔