نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے ہائی کورٹ کے پانچ چیف جسٹسوں کی تقرری کی سفارش کی ہے ۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی میں جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوئی پر مشتمل کالجیم نے جسٹس ارون بھنسالی کو الہ آباد کیلئے ، جسٹس منیندرا موہن سریواستو کو راجستھان کیلئے ، جسٹس وجے بشنوئی کو گوہاٹی کیلئے پنجاب اور ہریانہ کیلئے جسٹس شیل ناگو اور جھارکھنڈ کے لیے جسٹس بی آر سارنگی کو چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے ۔جسٹس بھنسالی، جسٹس سریواستو اور جسٹس بشنوئی راجستھان ہائی کورٹ کے موجودہ جج ہیں۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے جسٹس ناگو اور جسٹس سارنگی اڈیشہ ہائی کورٹ کے جج ہیں۔