• Home
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

آسام کی حتمی این آر سی میں شامل 3 کروڑ سے زائد شہری 6 سال بعد بھی قومی شناختی کارڈ سے محروم

 جمعیۃ علما ہند اور آمسو کی جانب سے  داخل اہم پٹیشن پر سپریم کورٹ نے مرکز اور آسام حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتے دیے

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2026
in قومی خبریں
0
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

نئی دہلی: آسام میں حتمی این آر سی کے نفاذ اور اس میں شامل شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق جمعیۃ علما ہند اور آمسو کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی کے توسط سے پیر کو داخل اہم پٹیشن پر سپریم کورٹ میں جسٹس ایس ایم نرسمہا اور جسٹس آلوک آرادھے کی دو رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔ تاہم مرکزی اور آسام حکومت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود اب تک جواب داخل نہ کیے جانے کی وجہ سے عدالت نے معاملے کی سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

جمعیۃ علما ہند کی جانب سے پیش سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ابھی تک اپنا جواب داخل نہیں کیا ہے اور اب انہیں اپنا اعتراض اور جواب عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ کپل سبل نے عدالت کو مزید بتایا کہ رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی جانب سے جمعیۃ علما ہند کی پٹیشن پر جواب داخل کیا جا چکا ہے، جس کے جواب میں جمعیۃ علما ہند کی جانب سے جلد ری جوائنڈر داخل کیا جائے گا۔

انہوں نے عدالت کی توجہ اس اہم حقیقت کی طرف بھی مبذول کرائی کہ حتمی این آر سی کی اشاعت کے 6 سال گزر جانے کے باوجود اس میں شامل افراد کو اب تک قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مرکزی اور آسام حکومتوں کا نوٹس کے باوجود جواب داخل نہ کرنا اور حتمی این آر سی کے 6 سال بعد بھی قانونی عمل کو مکمل نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ شہریت کے اس حساس مسئلے کو سیاسی فائدے کے لیے دانستہ طور پر زندہ رکھا جا رہا ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ماضی میں اس حساس مسئلے کو لے کر آسام میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر اکثریت کی نگاہ میں ان کی حیثیت کو مشکوک بناتی رہی ہیں، جس کی وجہ وہاں سماجی سطح پر ہمیشہ فرقہ وارانہ کشیدگی پائی جاتی رہی ہے۔ پنچایت سرٹیفکیٹ کو تبدیل کرنے کا معاملہ ہو، شہریت کے لیے حتمی تاریخ کے تعین کا معاملہ ہو یا پھر ریاست میں مدارس کو بند کرنے کی سازش، جمعیۃ علما ہند ہر ایسے موقع پر مظلوموں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی رہی اور ان کے مقدمات کامیابی کے ساتھ لڑتی آئی ہے۔

واضح رہے کہ صدر جمعیۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی کی رہنمائی اور سرپرستی میں مولانا مشتاق عنفر، صدر جمعیۃ علما آسام، این آر سی اور پنچایت سرٹیفکیٹ 6اے جیسے اہم مقدمات 14 سال سے لڑتی رہی اور کامیابی بھی ملی، کیونکہ آسام کا مسئلہ ایک حساس مسئلہ تھا۔ اگر فرقہ پرست عناصر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے تو ایک اندازے کے مطابق لاکھوں مسلمانوں کی شہریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مولانا مشتاق عنفر، صدر جمعیۃ علما آسام، مولانا کلیم الدین، آمسو کے صدر اور دیگر عہدیداران موجود رہے۔

واضح ہو کہ آسام کے سابق این آر سی کوآرڈینیٹر ہتیش دیو شرما کی اُس عرضی کو بھی اس معاملے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جس میں این آر سی فہرست کی ازسرِ نو تصدیق، اس میں موجود خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسام این آر سی کو 2013 سے 2019 تک سپریم کورٹ کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ رجسٹرار جنرل آف انڈیا اور ریاستی کوآرڈینیٹر کی جانب سے مشترکہ طور پر شائع شدہ حتمی این آر سی برسوں کی باریک بینی سے معلومات کے موازنے کی بنیاد پر کی گئی 3.3 کروڑ درخواستوں کی جانچ پڑتال کا نتیجہ ہے۔ اس کا مقصد آسام میں شہریت کے دہائیوں پرانے مسئلے کا قانونی اور حتمی حل فراہم کرنا تھا۔

تاہم، حتمی این آر سی کے شائع ہونے کے چھ سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود، حکام اب تک قانون کے تحت لازمی اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، یعنی تین کروڑ گیارہ لاکھ مستحق شہریوں کو نیشنل شناختی کارڈز جاری کرنا، جیسا کہ شہریت (شہریوں کا اندراج اور نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈز کا اجرا) قواعد، 2003 کے قاعدہ 13 کے تحت لازم ہے، اور مسترد شدہ افراد (تقریباً 19 لاکھ) کو ریجیکشن سلپس جاری کرنا اور اپیل کا آغاز کرنا، جیسا کہ قاعدہ 4A کے شیڈول کے پیرا 8 میں درج ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکام کی یہ ناکامی این آر سی کے اس پورے عمل کو نامکمل، غیر آئینی، من مانا اور آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 کی خلاف ورزی بناتی ہے۔ حتمی این آر سی کی اشاعت کے بعد اسے معطل چھوڑ دینا ایک بڑی آبادی کو غیر یقینی شہریوں کی حیثیت میں مبتلا کر رہا ہے، جس سے خوف، بداعتمادی اور سماجی تقسیم میں اضافہ ہوا ہے۔

درخواست میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ آسام این آر سی ایک سائنسی، ڈیٹا پر مبنی اور ثبوت سے تصدیق شدہ عمل ہے، جو سپریم کورٹ کی براہِ راست نگرانی میں انجام پایا ہے۔ عوامی اعتماد، عدالتی وقت اور 1600 کروڑ روپے سے زائد قومی وسائل صرف کیے جانے کے بعد، یہ ضروری ہے کہ اس عمل کو شہریت ایکٹ 1955 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی این آر سی میں شامل تمام افراد کو فوراً نیشنل شناختی کارڈز جاری کیے جائیں اور جن افراد کو این آر سی سے خارج کیا گیا ہے، ان کے لیے ریجیکشن سلپس/آرڈرز جاری کیے جائیں اور اپیل کا عمل شروع کیا جائے تاکہ غیر ملکی ٹربیونلز کے سامنے قانونی فیصلے ممکن ہو سکیں۔(پریس ریلیز )

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
قومی خبریں

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
بہار میں مانسون  سرگرم،کئی علاقوں میں شدید بارش
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
منموہن سنگھ کی آخری رسومات کل ، کانگریس ہیڈکوارٹر سے آخری سفر کی تیاری
قومی خبریں

یوم پیدائش پر سابق پی ایم منموہن سنگھ کو سرکردہ لیڈران کا خراج عقیدت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
غیر شفاف طریقہ کار اورساتھی کمشنروں کی آراءکو نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جواب دہی طے کی جائے : پروفیسر سلیم انجینئر
قومی خبریں

غیر شفاف طریقہ کار اورساتھی کمشنروں کی آراءکو نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جواب دہی طے کی جائے : پروفیسر سلیم انجینئر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
بی جے پی کے اتحادیوں نے بھی اٹھائے الیکشن کمیشن پر سوال
قومی خبریں

بی جے پی کے اتحادیوں نے بھی اٹھائے الیکشن کمیشن پر سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
بالی ووڈ کے معروف  مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال
قومی خبریں

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
Next Post
رانچی میں جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امتحان تنازعہ کو لے کر طلبہ کا احتجاج جاری

رانچی میں جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امتحان تنازعہ کو لے کر طلبہ کا احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

4 گھنٹے ago
پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem