واشگنٹن :وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان جائیں گے اور 8 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تاریخی ملاقات کے موقع پر دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔جی 20 کا صدر، ہندوستان 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کے لیے عالمی قائدین کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل برکس سمٹ کے دوران، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے 22 اگست کو اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور مختلف رہنماؤں سے ملیںگے۔وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات جو بائیڈن کے پروگرام کا اہم ترین حصہ ہے ۔ اس میں دونوں رہنما دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کریں گے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا ۔