حیدرآباد: فصل پر قرض کی معافی نہ ہونے پرمایوس کسان نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بھوشن راوپیٹ میں پیش آیا۔اس کسان کی شناخت ای ساگرریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ساگر نے منگل کی شب اپنے مکان میں کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔بعد ازاں اس کو بہتر علاج کے لئے ضلع مستقر کے اسپتال لے جایاگیا۔