ادارے کے ڈائریکٹر آصف اعظمی نے گزشتہ پچیس برسوں کی خدمات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ بھارتی ادب، ثقافت اور قومی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے۔راجدھانی کالج کے چیئرمین پروفیسر امیت کمار سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور لسانی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسی لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں اس نوعیت کے پروگراموں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر درشن پانڈے نے استقبالیہ خطاب پیش کیا، جب کہ آئڈیئاک کے صدر گجا نند پرساد شرما نے اظہارِ تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر گورویندر سنگھ بانگا نے انجام دیے۔تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی سینئر شاعر پرتاپ سومنشی اور عقیل بخش شریک ہوئے۔
دہلی اردو اکادمی، دہلی ہندی اکادمی اور کاویانجلی کے اشتراک سے منعقد اس ادبی محفل میں اردو، ہندی، بھوجپوری اور پنجابی کے ممتاز شعراء و ادباء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔نمایاں شعراء میں رما پانڈے، آلوک اَوِرل، کملیش بھٹ کمل، وی کے شیکھر، پروفیسر جسویر تیاگی، کرنل سنجے چترویدی، ایم آر قاسمی، قاضی نظم الاسلام، سورندر شجر، دلدار دہلوی، ریشما زیدی، سعدیہ علیم، احمد علوی، صہیب فاروقی، انجم جعفری، سلمان فیصل، پرکھر مالویہ کانہا، وکاس مشرا اور آصف بلال شامل تھے۔