• Home
منگل, اکتوبر 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں دو مرحلے میں 6 اور 11 نومبر کو انتخاب

    بہار میں دو مرحلے میں 6 اور 11 نومبر کو انتخاب

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادو

    بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادو

    فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس

    اسمبلی انتخابات کے لیےکانگریس نے سینئر مبصرین کے ناموں کا اعلان کر دیا

    بھاگلپور واقع پاور پلانٹ اڈانی کے حوالہ کیے جانے سے کانگریس ناراض

    بھاگلپور واقع پاور پلانٹ اڈانی کے حوالہ کیے جانے سے کانگریس ناراض

    بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن  کی تیاریاں تیز

    بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    روہتاس ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ-4 افراد کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

اترپردیش کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی امید

گردابی طوفان کا اثر ساحلی ریاستوں میں بھی-مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کی اپیل

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
in قومی خبریں
0
کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب

آئندہ 2 سے 3 روز تک  اترپردیش  کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ اس گردابی طوفان کا اثر ساحلی ریاستوں میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کی اپیل کی گئی ہے۔مانسون کے دوبارہ واپس آنے کی اصل وجہ بحیرۂ عرب میں ’شکتی‘ نامی گردابی طوفان کا فعال ہونا ہے۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے کہا کہ جموں و کشمیر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس (مغربی طلاطم) فعال ہو جائے گا جو شمال مغرب کو متاثر کرے گا۔ اس اثر سے وسطی اور مشرقی اترپردیش میں بارش کا امکان ہے۔ اب اترپردیش سے مانسون کی واپسی 10 اکتوبر کے آس پاس ہوگی۔ فی الحال جنوب مغرب مانسون واپسی کی لائن کے درمیان رکا ہوا ہے۔ اتوار کو دھوپ نکلنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا تھا اور پارہ 34.3 ڈگری سیلسیس تک رہا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری بڑھ کر 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آنے والے دنوں میں بارش کے سبب درجہ حرارت میں کمی آ سکتی ہے۔

واضح ہو کہ بحیرۂ عرب میں مانسون کے جانے سے قبل گردابی طوفان ’شکتی‘ کی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس کے سبب ہوائیں تیز چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’شکتی‘ ایک خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بحیرۂ عرب میں اس کی موجودگی نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ اس گردابی طوفان کا مرکز گجرات میں دوارکا سے تقریباً 420 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے تامل ناڈو کے 14 اضلاع میں گردابی طوفان ’شکتی‘ کے اثرات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان اضلاع میں ہفتہ کو شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، کیونکہ خلیج بنگال اور بحیرۂ عرب کے اوپر موسم سے متعلق سرگرمیاں مسلسل فعال ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی 2 اکتوبر سے خلیج بنگال کے وسط اور اس سے متصل شمال مغرب علاقہ میں بنا ایک گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب بڑھنے سے کئی اضلاع کے متاثر ہونے کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
راجیہ سبھا کے لیے صنعت کار راجندر گپتا ہوں گے عام آدمی پارٹی کے امیدوار
قومی خبریں

راجیہ سبھا کے لیے صنعت کار راجندر گپتا ہوں گے عام آدمی پارٹی کے امیدوار

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2025
مدھیہ پردیش میں  کولڈرف سیرپ پر پابندی
قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں کولڈرف سیرپ پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2025
سی او ڈی کے لیے صارفین سے اضافی فیس وصول کرنے والی ای کامرس کمپنیوں کے خلاف  کارروائی کی تیاری
قومی خبریں

سی او ڈی کے لیے صارفین سے اضافی فیس وصول کرنے والی ای کامرس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2025
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی
قومی خبریں

سنبھل مسجد انہدام کیس میں مسلم فریق کی درخواست مسترد

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2025
پارلیمنٹ کی نئی عمارت پانچ ستارہ جیل کی طرح ہے۔سنجے راؤت
قومی خبریں

امت شاہ کی مدت کار میں ’راونوں‘ کی تعدادمیں اضافہ: سنجے راؤت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب

اترپردیش کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی امید

22 منٹس ago
میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری

7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو

49 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem