• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

ڈی ڈبلیو کے زیر اہتمام سالانہ گلوبل میڈیا فورم کا آغاز

وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیوں، کم ہوتے وسائل اور جنگوں کے سبب انسانیت کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وہ کئی طریقوں سے منقسم ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2023
in عالمی خبریں
0
ڈی ڈبلیو کے زیر اہتمام سالانہ گلوبل میڈیا فورم کا آغاز

جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے زیرانتظام سالانہ دو روزہ گلوبل میڈیا فورم کا آغاز پیر 19 جون 2023 ء کو ہو گیا ہے۔ اس بار اس عالمی کانفرنس کا مرکزی موضوع ‘اوورکمنگ ڈویژنز‘ یعنی انسانوں کے درمیان تقسیم پر قابو پانا ہے۔ جرمن شہر بون میں منعقدہ اس کانفرنس کے بڑے مقاصد میں تیزی سے تقسیم ہوتی دنیا اور عالمی نظریات کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔

خاص طور پر سوشل میڈیا پر اب زیادہ متنازعہ اور سخت انداز میں مباحثے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اختلاف رائے کی بنیاد پر برادریوں سے لے کر بین الاقوامی سطح پر گہری تقسیم پائی جاتی ہے۔ بحث ومباحثے کے دوران استعمال کی جانے والی اصطلاحات، جیسا کہ ‘تہذیبوں کے تصادم‘ سے لے کر ‘نظاموں کے تصادم‘ تک، زیادہ سخت ہوتی جارہی ہیں ۔ متحارب فریق بیانیے پر لڑائی جیتنے کے لیے پراپیگنڈے اور غلط معلومات استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبورگ کے مطابق اس صورت حال میں میڈیا اور اسے بنانے والے افراد پر ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، ”غلط معلومات، سازشی تھیوریز اور پاپولزم، انڈسٹری کے لیے بہت بڑے چیلنجز ہیں۔ صحافیوں کے لیے اپنے طرز عمل پر تنقیدی طور پر غور کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘‘

لمبورگ نے کہا کہ گلوبل میڈیا فورم کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی صورتحال پر روشنی ڈالنا ہے۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”چونکہ یہاں تجربات اور نقطہ نظر کا اشتراک کیا جا سکتا ہے، اس لیے ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے، جہاں آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ اکیلے ہی یہ سوالات اور خدشات ظاہر نہیں کر رہے ہیں بلکہ بہت سے لوگ ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔‘‘

امسال ایک سو بیس ممالک کے دوہزار سے زائد مندوبین جی ایم ایف کو خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں گے۔ ڈی ڈبلیو کے زیر اہتمام یہ تقریب گزشتہ سولہ سالوں سے منعقد کی جا رہی ہے اور یہ جرمنی میں منعقد کی جانے والی سب سے بڑی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے۔

اس کانفرنس کی منتظم ویریکا اسپاسووسکا کے مطابق والنی کوئر (فری کوئر) نے 19 جون کو افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر آ کر ‘رونگٹے کھڑے‘ کر دینی والی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”والنی کوئر کے ارکان بیلاروس میں مطلق العنان حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر ایسا پہلے بھی کر چکے ہیں ۔ اس کوئر کے ارکان اپنے ملک میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خدشے کے پیش نظر اب پولینڈ میں مقیم ہیں اور وہ اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں فکر مند ہیں۔‘‘

اس کے ساتھ ساتھ معروف جنگی نامہ نگار بھی جی ایم ایف میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں فوٹو جرنلسٹ رون ہیویو بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس فورم میں حصہ لینے والے سیاستدانوں میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک بھی شامل ہیں۔ اس سال ڈی ڈبلیو ”فریڈم آف اسپیچ‘‘ یعنی آزادی اظہار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ایل سلواڈور کے تحقیقاتی صحافی آسکر مارٹنیز بھی اس تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لائبیرین امن اور نوبل امن انعام یافتہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن لیمہ گوبی بھی جی ایم ایف کے شرکا میں شامل ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
دہلی وقف بورڈ کے اماموں نے 14 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شروع کیا احتجاج، بورڈکے دفتر کے باہر بچھائی صفیں

دہلی وقف بورڈ کے اماموں نے 14 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شروع کیا احتجاج، بورڈکے دفتر کے باہر بچھائی صفیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

16 گھنٹے ago
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem