کویت سٹی : کویت کی عدالت نے ٹریفک حادثے کے دوران قتل خطا کے کیس میں معروف فیشن اسٹار فاطمہ المومن کو تین برس قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔عاجل ویب کے مطابق عدالت نے فیشن سٹار کو قید کی سزا کے علاوہ ایک برس تک ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔
عدالت نے دس الزامات عائد کیے تھے جن میں قتل خطا، غلطی سے راہگیروں کو زخمی کرنا، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، انتہائی رفتار کی خلاف ورزی اور سگنل توڑنا شامل ہیں۔عدالت نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ انتہائی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہی تھیں۔ گاڑی انشورڈ نہیں تھی اور پرمٹ بھی نہیں تھا۔فاطمہ المومن پر سرکاری اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔