• Home
جمعرات, جولائی 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسمبلی انتخاب سے پہلے  نتیش کا ایک اور اعلان -آشا  اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    اسمبلی انتخاب سے پہلے نتیش کا ایک اور اعلان -آشا اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

    ریاست میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل

    سب کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی 2024 میں ختم ہو جائے گی۔تیج پرتاپ یادو

    تیج پرتاپ یادو کا ’مہوا‘ سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    بہار میں صفائی ملازمین کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اعلان

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    آپ اتحاد میں کیوں ہیں؟چراغ پاسوان سے تیجسوی یادوکا سوال

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں

    بہار اسمبلی میں ’ایس آئی آر‘ پر تیجسوی-نتیش میں تیکھی نوک جھونک

    لوک سبھا 2024انتخابات کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں نے راحت کی سانس لی

    ایس آئی آرکے تحت تقریباً 52 لاکھ ووٹرس کے نامو ں کا اخراج یقینی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

کرگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین سےشہریت کے ثبوت طلب کئے

پولیس اور ہندوتوا ہجوم نے اہل خانہ کو غیر ملکی قرار دے کر آدھی رات کو نیند سے جگایا اور شہریت ثابت کرنے پر مجبور کیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
in قومی خبریں
0
کرگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین سےشہریت کے ثبوت طلب کئے
پونے : پونےکے چندن نگر علاقے میں کرگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین سے شہریت کے ثبوت مانگےگئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1999 کی کرگل جنگ میں حصہ لے چکے سابق فوجی حکیم الدین شیخ کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار اور ہندوتوا نظریے سے وابستہ افراد پر مشتمل ایک ہجوم ان کے گھر میں داخل ہوا، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو آدھی رات کو نیند سے جگا کر شہریت ثابت کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خاندان کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 30 سے 40 افراد ان کے گھر پر چڑھ دوڑے، نعرے بازی کی، دروازہ پیٹا اور گھر میں موجود خواتین کو بھی بدتمیزی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق، حکیم الدین کے بھائی ارشاد شیخ نے بتایا، ’’وہ ہمیں دھمکا رہے تھے کہ اگر ہم نے کاغذات نہ دیے تو ہمیں بنگلہ دیشی یا روہنگیا قرار دے کر حراست میں لے لیا جائے گا۔‘‘حکیم الدین شیخ نے بتایا، ’’میں نے کرگل جنگ میں اس سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، آج اسی ملک میں مجھے غیر ملکی کہا جا رہا ہے۔ کیا ہماری حب الوطنی کو اب صرف نام سے تولا جائے گا؟

اہل خانہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے آدھار کارڈ اور دیگر درست دستاویزات پیش کیے مگر ہجوم اور پولیس اہلکاروں نے انہیں جعلی قرار دے کر مذاق اڑایا۔ بھتیجوں نوشاد اور نواب شیخ کے مطابق ہجوم نے خواتین کو دھمکایا اور گھر کی تلاشی کے دوران تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔خاندان کے افراد کو اتوار کو بھی دوبارہ تھانے بلایا گیا، جہاں دو گھنٹے انتظار کے بعد انہیں مطلع کیا گیا کہ متعلقہ افسر موجود نہیں۔ حکیم الدین کے بھتیجے شمشاد شیخ کے مطابق ان کے اصل دستاویزات اب بھی پولیس کے قبضے میں ہیں۔

خاندان کے مطابق حکیم الدین کے علاوہ ان کے دو بھائی نعیم الدین اور محمد سلیم بھی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور بالترتیب 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شریک رہ چکے ہیں۔ ارشاد شیخ نے کہا، ’’ہم نے فوج میں نسلوں تک خدمات دی ہیں، کیا اب بھی ہمیں اپنی وفاداری ثابت کرنی ہوگی؟‘‘پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کچھ ’مشکوک افراد‘ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور کارروائی اسی بنیاد پر کی گئی مگر خاندان نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی منظم طریقے سے صرف مسلم نام والے خاندان کو ہراساں کرنے کے لیے کی گئی۔ خاندان نے اس واقعے پر آزاد عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صرف ایک گھر پر چھاپہ نہیں بلکہ اس ملک کے وفادار فوجیوں کی عزت پر حملہ ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی  فلم بنانے کا اعلان
قومی خبریں

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی فلم بنانے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 31, 2025
جنگ پر مصر کے صدر سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت
قومی خبریں

قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات-حکومت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 31, 2025
چھتیس گڑھ میں دو ننوں کی گرفتاری پر کانگریس کا  احتجاج
قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں دو ننوں کی گرفتاری پر کانگریس کا احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شدید احتجاج
قومی خبریں

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شدید احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

یوپی وبہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
ڈی آر ڈی او نے سودیشی ’پرلے‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ
قومی خبریں

ڈی آر ڈی او نے سودیشی ’پرلے‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 29, 2025
Next Post
بی سی سی آئی کے دفتر میں چوری

بی سی سی آئی کے دفتر میں چوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی  فلم بنانے کا اعلان

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی فلم بنانے کا اعلان

4 منٹس ago
جنگ پر مصر کے صدر سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت

قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات-حکومت

19 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem