• Home
پیر, ستمبر 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

24 دلتوں کے قتل معاملہ میں 44 سال بعد ملا انصاف

مین پوری-دیہولی قتل عام میں3 مجرموں کو سزائے موت -ساتھ ہی 50-50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد

by Qaumi Tanzeem
مارچ 19, 2025
in قومی خبریں
0
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

فیروز آباد:فیروز آباد ضلع کے جسرانہ تھانہ علاقہ کے دیہولی گاؤں میں 44 سال قبل 24 دلتوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں عدالت نے تینوں قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی 50-50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت مین پوری ضلع کی عدالت میں چل رہی تھی۔ وہیں عدالت میں سزا کے اعلان کے بعد دیہولی گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ کسی قسم کی کشید گی نہ ہو۔

واضح ہو کہ 44 سال قبل جسرانہ تھانہ علاقے کے دیہولی گاؤں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا، جس سے گاؤں کے لوگ حیران ہو گئے تھے۔ 18 نومبر 1981 کو شام قریب 5 بجے کچھ مسلح افراد نے گاؤں میں داخل ہو کر دلتوں کی بستی پر حملہ بول دیا تھا۔ دلت بستی کے گھروں میں موجود خواتین، مرد اور بچوں تک کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزموں نے کُل 24 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ عدالت نے جن 3 ملزموں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ان کے نام رام سیوک، کپتان سنگھ اور رام پال ہیں۔

یہ قتل عام فیروز آباد ضلع کے جسرانہ تھانہ علاقہ کے دیہولی گاؤں میں ہوا تھا، جو پہلے مین پوری ضلع میں آتا تھا۔ اس لیے اس معاملے کی سماعت مین پوری ضلع میں ہوئی۔ دلت برادری کے 24 افراد کے بہیمانہ قتل سے پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا تھا۔ متاثرہ فریق کی جانب سے لائق سنگھ نے نامزد ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ معاملے میں 24 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا، جن میں سے زیادہ تر لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

پہلے یہ معاملہ مین پوری عدالت میں چلا، لیکن وہاں ڈکیتی کی عدالت نہ ہونے کی وجہ سے اسے الٰہ آباد (اب پریاگ راج) منتقل کر دیا گیا۔ تقریباً 15 سال بعد اس معاملے کو دوبارہ مین پوری اسپیشل جج ڈکیتی عدالت میں بھیجا گیا۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد جج اندرا سنگھ نے 18 مارچ 2025 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ طے کی تھی۔ 3 ملزمان رام سیوک، کپتان سنگھ اور رام پال کو قتل کا قصوروار پایا گیا۔

منگل (18 مارچ) کو جسٹس اندرا سنگھ نے فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی۔ ساتھ ہی 50-50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت میں سزا سنتے ہی تینوں ملزمان زار و قطار رونے لگے۔ اس دوران عدالت کے احاطے میں سخت حفاظتی انتظامات کی گئی تھیں۔ وہیں سرکاری وکیل ایڈوکیٹ روہت شکلا (اے ڈی جی سی) نے بتایا کہ یہ فیصلہ انصاف کی جیت ہے اور اس سے متاثرہ خاندانوں کو انصاف ملا ہے۔

دیہولی قتلِ عام میں ملزموں کو پھانسی کی سزا سنانے کے بعد گاؤں میں کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سال قبل اسی دیہولی گاؤں میں بدمعاشوں نے مسلسل 3 گھنٹے تک گولیاں چلائی تھیں، جس میں 23 لوگوں کی تو جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ وہیں اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ایک فرد نے اسپتال جاتے وقت دم توڑ دیا تھا۔ اس واقعہ میں دیہولی گاؤں کے رہنے والے لائق سنگھ نے اگلے دن یعنی 19 نومبر کو جسرانہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ جن لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا ان میں رادھے شیام عرف رادھے، سنتوش چوہان عرف سنتوشا، رام سیوک، رویندر سنگھ، رام پال سنگھ، وید رام، مٹھو، بھوپ رام، مانک چندر، لاٹوری، رام سنگھ، چُنّی لال، ہوری لال، سون پال، لائق سنگھ، بنواری، جگدیش، ریوتی دیوی، پھول دیوی، کپتان سنگھ، قمر الدین، شیام ویر، کنور پال اور لکشمی کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی کے چڑیا خانہ میں  12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت
قومی خبریں

دہلی کے چڑیا خانہ میں 12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
قومی خبریں

اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کو ’جُگاڑ کمیشن‘ قرار دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
تل ابیب کی تمام پروازوںکو 30 اپریل تک منسوخ رکھنےکا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا اندور جا رہا طیارہ ’فائر الرٹ‘ کے بعد دہلی واپس

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2025
کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک
قومی خبریں

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
Next Post
آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں لالو ای ڈی دفتر پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

55 منٹس ago
دہلی کے چڑیا خانہ میں  12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت

دہلی کے چڑیا خانہ میں 12 پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی دہشت

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem