• Home
منگل, اکتوبر 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں دو مرحلے میں 6 اور 11 نومبر کو انتخاب

    بہار میں دو مرحلے میں 6 اور 11 نومبر کو انتخاب

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادو

    بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادو

    فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس

    اسمبلی انتخابات کے لیےکانگریس نے سینئر مبصرین کے ناموں کا اعلان کر دیا

    بھاگلپور واقع پاور پلانٹ اڈانی کے حوالہ کیے جانے سے کانگریس ناراض

    بھاگلپور واقع پاور پلانٹ اڈانی کے حوالہ کیے جانے سے کانگریس ناراض

    بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن  کی تیاریاں تیز

    بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    روہتاس ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ-4 افراد کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

اتر پردیش میں بڑھتی پولیس بربریت پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے  نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں اسے قانون نافذ کرنے والا عمل نہیں کہا جا سکتا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
in قومی خبریں
0
اتر پردیش میں بڑھتی پولیس بربریت پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے اتر پردیش میں بڑھتی ہوئی پولیس بربریت اور مسلمانوں کو منظم طور پر نشانہ بنائے جانے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں اسے قانون نافذ کرنے والا عمل قطعی نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ قانون کی بالا دستی کی تباہی ہے۔ یو پی پولیس محافظ کے بجائے مظلوموں کی دشمن بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں اتر پردیش میں ظلم و جبر کی ایک نئی لہر دیکھی گئی ہے جس کی وجہ صرف اور صرف نبی کریم ﷺ سے محبت اور عقیدت کے پُرامن اظہار — “I Love Muhammad ﷺ” کے پوسٹرز اور بینرز کو بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی جلوسوں پر قانونی ضابطوں کا نفاذ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ریاستی حکومت کا حد سے بڑھا ہوا غیر ضروری ردعمل جیسے مکانوں پر چھاپے، بے قصور لوگوں کی گرفتاریاں حتیٰ کہ نجی گھروں کے اندر لگے پوسٹروں کو بھی مٹانا، اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور عقیدت کو مجرمانہ رنگ دینے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔

ملک معتصم خان نے کہا کہ 23 ستمبر 2025 تک ملک بھر میں 21 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں 1,324 مسلمانوں کو ملزم بنایا گیا ہے اور 38 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ صرف بریلی میں ہی 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ امن و قانون کے نفاذ کا نہیں بلکہ مسلمانوں کی اذیت رسانی کا معاملہ ہے۔ یہاں تک کہ کم عمر بچوں کو بھی صرف واٹس ایپ ڈی پی پر نبی ﷺ سے محبت کے اظہار کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر، جو کبھی ترقی کی علامت سمجھا جاتا تھا، اب اجتماعی سزا اور سیاسی انتقام کا ہتھیار بن چکا ہے۔ اسے ایک غیر عدالتی آلہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو خوفزدہ اور تباہ کیا جا سکے۔

ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ این سی آر بی (2023) کے اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم اور شیڈول کاسٹس کے خلاف 15,130 مظالم کے واقعات درج ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی مشینری عوام کو تحفظ دینے کے بجائے اقلیتوں کو دبانے کا آلہ بن چکی ہے۔ جماعت اسلامی ہند سیاسی بنیادوں پر درج تمام ایف آئی آرز کی واپسی، بے گناہ گرفتار شدگان کی رہائی اور پولیس کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ملک معتصم خان نے کہا کہ نبی ﷺ سے محبت کو جرم بنانا دراصل ہندوستان کے آئین اور اس کے اخلاقی ضمیر پر حملہ ہے۔ ہمیں مل کر آئینی نظم، مساوات اور انصاف کی بحالی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے سکریٹری ندیم خان نے بہار میں ووٹر لسٹوں کی Special Intensive Revision (SIR) کے نام پر ہونے والی تازہ کارروائی پر گہری تشویش ظاہر کی، جو 24 جون تا 30 ستمبر 2025 تک چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل شفافیت کے فقدان اور وقت کی بیجا پابندیوں سے متاثر رہا ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر رائے دہندگان کے حقِ رائے دہی کی محرومی کا اندیشہ پیدا ہوا ہے — بالخصوص ریاست کے مسلمان اور پسماندہ طبقات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد کے مطابق ابتدا میں 65 لاکھ نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نہایت پریشان کن ہیں اور اصلاح کے بعد بھی 47 لاکھ ووٹر کے نام حذف کر دئے گئے ہیں۔ ندیم خان نے کہا کہ خود کو ووٹر ثابت کرنے کی تمام تر ذمہ داری شہریوں پر ڈال دی گئی، جبکہ یہ کام ریاستی حکومت کا ہے۔

ان حالات میں غریب گھرانے تین ماہ میں مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کر سکے اور اس طرح یہ انتظامی کارروائی لوگوں کے لئے ایک سزائی عمل بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم آبادی والے اضلاع میں سب سے زیادہ نام حذف کیے گئے ہیں — کشن گنج (9.69%)، پورنیہ (8.41%)، کٹیہار (7.12%)، ارریہ (5.55%)، اور گوپال گنج (12.13%)۔

ندیم خان نے کہا کہ خاص طور پر مسلم اکثریتی اور مہاجرین والے سیمانچل خطے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ منظر این آر سی اور سی اے اے کے المیے کی یادیں تازہ کرتا ہے۔ یہ دراصل خاموش طریقے سے آبادیاتی تبدیلی کا عمل ہے — یعنی صرف کاغذی کارروائی کے ذریعے لوگوں سے حقِ رائے دہی چھین لینا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے نام خارج کرنے کے باعث عوام میں وسیع پیمانے پر بداعتمادی اور الجھن پھیل گئی ہے، کیونکہ متعدد درخواستیں غیر تسلیم شدہ رہ گئیں اور ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام غائب ہو گئے ہیں۔ یہ عمل حق رائے دہی کے تحفظ کے بجائے اس کے انہدام کا باعث بن گیا ہے۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ جب انتخابی فہرستوں کی ترمیم شہریت کی تصدیق سے مشابہ ہو جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ نام حذف کرنے کے معیار کو واضح کرے، ضلع وار تفصیلی اعداد شائع کرے اور غلط طور پر حذف شدہ ناموں کو فوری طور پر بحال کرے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ ووٹ کا حق آسان ہونا چاہیے، اسے بیوروکریسی کے جال میں نہیں پھنسانا چاہیے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی اور امدادی قافلوں، صحافیوں اور امن کارکنوں پر مسلح حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلح امدادی جہازوں پر حملہ کر کے اسرائیل نے انسانیت، قانون اور اخلاقیات کی تمام سرحدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے غزہ پر مسلسل بمباری ہو رہی ہے، دسیوں ہزار افراد شہید، لاکھوں بے گھر اور پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یہ دفاع نہیں بلکہ محصور آبادی کی منظم تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال، اسکول اور پناہ گزین کیمپ سب نشانہ بن چکے ہیں حتیٰ کہ انسانی امداد کے قافلے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ یہ سب عالمی خاموشی اور طاقتور ممالک کی شراکت داری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملہ اسرائیل کی نئی جارحانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جو خودمختار ریاستوں کی حدود اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف قتل و غارت — یہ دوغلا پن امن کے ہر تصور کو تباہ کر رہا ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے فوری اور غیر مشروط فائر بندی (Ceasefire)، اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں، اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں مقدمات اور غزہ تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
پروفیسر سلیم انجینئر نے حکومتِ ہند سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک اصولی موقف اختیار کرے اور ہندوستان کی تاریخی فلسطینی حمایت کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جدوجہد دراصل انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے۔ تاریخ یاد رکھے گی کہ کون انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا اور کون نسل کشی کے وقت خاموش رہا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر انارکی پھیلا نے کا حق نہیں
قومی خبریں

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر انارکی پھیلا نے کا حق نہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریل نیٹورک 894 کلومیٹر بڑھانے کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
آئی ایم اے صدر کواپنے پیسے سے معافی نامہ شائع کریں۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

اے آئی سے تیار ویڈیو میں مسلمانوں کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب
قومی خبریں

اترپردیش کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی امید

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

7 ریاستوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 7, 2025
راجیہ سبھا کے لیے صنعت کار راجندر گپتا ہوں گے عام آدمی پارٹی کے امیدوار
قومی خبریں

راجیہ سبھا کے لیے صنعت کار راجندر گپتا ہوں گے عام آدمی پارٹی کے امیدوار

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 5, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتر پردیش میں بڑھتی پولیس بربریت پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

اتر پردیش میں بڑھتی پولیس بربریت پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

3 منٹس ago
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر انارکی پھیلا نے کا حق نہیں

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر انارکی پھیلا نے کا حق نہیں

30 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem