• Home
پیر, جولائی 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    معمر اور معذورفراد کو گھر سے ووٹ دینےکی سہولت

    بہار ووٹر نظر ثانی معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کے ذریعے وقف ترمیمی قانون کے آئینی جواز کو سپریم کورٹ میں چیلنج

پروفیسر سلیم انجینئر و دیگر ذمہ داران مولانا شفیع مدنی اور انعام الرحمن خان کی جانب سے داخل عرضی میں نئے ترمیمی قانون پرشدید تشویش کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2025
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی :وقف ترمیمی قانون 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی جماعت کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر و دیگر مرکزی ذمہ داران مولانا شفیع مدنی اور انعام الرحمن خان کے ذریعے داخل کی گئی ہے  عرضی میں نئے ترمیمی قانون پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ترمیمات ، شہریوں کے بنیادی حقوق کے سراسر خلاف اور ہندوستان میں وقف کے مذہبی اور فلاحی کردار کو متاثر کرنے والی ہیں ۔ عرضی میں ہندوستانی آئین کی دفعہ 14، 15، 16، 25، 26 اور 300 اے کے خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انھیں ختم کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم نکات:بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا مسئلہ:اس ترمیم شدہ ایکٹ نے وقف کی تعریف اور اس کی بنیادی ساخت کو بدل دیا ہے۔ وقف پر غیر ضروری پابندیاں لگا دی گئی ہیں کہ کون وقف کر سکتا ہے اور ان کا انتظام و انصرام کیسے کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اب وقف کنندہ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کم سے کم پانچ سال تک اسلام کا پیروکار رہا ہے جبکہ اسلام میں وقف کنندہ کے لیے ایسی کوئی بھی شرط نہیں ہے۔ یہ غیر ضروری شرط براہ راست آرٹیکل 25 اور 15 کے خلاف ہے جس میں مذہبی آزادی اور امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔

وقف بورڈ کی خود مختاری پر حملہ:اس نئے قانون کے ذریعے وقف بورڈ میں منتخب افراد کی جگہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ عہدیداروں کو شامل کرنے کا راستہ کھول دیا گیا ہے جن میں غیر مسلم اور وقف کے لیے مطلوبہ فقہی مسائل سے ناواقف افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ قانون بنیادی طور پر ملک میں مختلف مذہبی طبقات کو اپنے مذہبی اداروں کو چلانے کے لیے دیئے گئے حق کے خلاف ہے۔ حد تو یہ ہے کہ اس نئے قانون میں سی ای او کے لیے مسلمان ہونے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے جس سے بورڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کے شدید طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

وقف املاک پر ناجائز قبضہ جات کا مسئلہ: قانون کے سیکشن 3ڈی کو جلد بازی میں من مانے ڈھنگ سے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے محفوظ یادگار قرار دی گئیں تمام وقف شدہ ملکیتوں کو وقف بورڈ کے کنٹرول سے نکال کر اے ایس آئی کی ملکیت بنایا جا سکے چاہے ان مقامات کی تاریخی ومذہبی حیثیت و اہمیت کچھ بھی کیوں نہ ہو۔ یہ شق بنیادی طور پر قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے ایکٹ 1958 کے سیکشن 6 کو ختم کردیتی ہے جوکہ وقف املاک سے متعلق ہے ۔ مزید براں اس قانون کی وجہ سے تجاوزات کرنے والوں کو وقف اراضی پر منفی قبضہ کرنے کے لیے دعویٰ کرنے کا حق مل جاتا ہے۔ جس سے مسلمانوں کے وقف املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کمیونٹی کنسلٹیشن کی ناکامی: ترامیم کی حساسیت کے باوجود اس بل کو جلد بازی میں منظور کیا گیا ۔ منصفانہ طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے پارلیمانی کارروائی کے دوران سیکشن 3ڈی اور 3 ای جیسی تبدیلیاں آخری وقت میں شامل کی گئیں۔ اہم بات یہ ہے کہ مختلف مسلم تنظیموں بشمول جماعت اسلامی ہند نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اس قانون پر اپنے اعتراضات درج کرائے تھے مگر انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز اور وقف سے متعلق تنظیموں و افراد کی شمولیت کو نظر انداز کرکے قانون بنانا، مسلمہ جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

اضافی قانونی دلائل:وقف بائے یوزر کی شق کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ رام جنم بھومی بابری مسجد کیس و دیگر کئی سابقہ عدالتی فیصلوں میں یہ بات موجود ہے کہ استعمال اور تاریخی تسلسل کو بنیاد بنا کر فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔ لال شاہ بابا درگاہ، شیخ یوسف چاولہ اور رامجس فاؤنڈیشن کے فیصلوں میں بھی یہ کہا گیا کہ مذہبی اوقاف کو کمیونٹی کے استعمال اور تاریخی تسلسل کے حوالے سے پرکھا جانا چاہئے نہ کہ حکومتی رکارڈ کو بنیاد بنا کر۔

جماعت اسلامی ہند اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وقف، اسلامی عقیدے و تہذیب نیز ہندوستانی ورثے کا ایک اٹوٹ حصہ ہے جس کا خیرات، تعلیم اور سماجی بہبود سے گہرا تعلق ہے۔ اس کے مذہبی اور اجتماعی کردار کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش غیر آئینی اور غیر منصفانہ ہے۔ جماعت سول سوسائٹیز، قانونی ماہرین اور انصاف پسند شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وقف قانون کو من مانی طریقے پر ختم کرنے کے خلاف آواز بلند کریں اور اس آئینی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد  الیکشن کمیشن پہنچا
قومی خبریں

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا
قومی خبریں

ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے-جسٹس چندرچوڑ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
مرکزی وزیرکیرتی وردھن سنگھ کے والداورسابق وزیر آنند سنگھ کا انتقال
قومی خبریں

مرکزی وزیرکیرتی وردھن سنگھ کے والداورسابق وزیر آنند سنگھ کا انتقال

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2025
یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا
قومی خبریں

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ
قومی خبریں

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 6, 2025
سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت
قومی خبریں

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہا سمیت 8 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 5, 2025
Next Post
چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز سے چھیڑ چھاڑ پرسپریم کورٹ سخت

نومولود بچوں کی چوری اور چائلڈ ٹریفکنگ پر سپریم کورٹ کاسخت موقف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد  الیکشن کمیشن پہنچا

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا

4 گھنٹے ago
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا

ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے-جسٹس چندرچوڑ

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem