• Home
اتوار, ستمبر 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شدید احتجاج

سونیا گاندھی،پرینکا گاندھی، سماجوادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے ’مکر دوار‘ کے قریب مظاہرے میں شرکت کی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
in قومی خبریں
0
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شدید احتجاج

نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف انڈیا اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں شدید احتجاج کیا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، سماجوادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے ’مکر دوار‘ کے قریب مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں ایک بڑا بینر تھا، جس پر تحریر تھا، ’ایس آئی آر – جمہوریت پر وار۔‘ اور وہ ’ایس آئی آر واپس لو‘، ’ووٹ کا حق چھیننا بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی موجودہ نظرثانی مہم دراصل دلتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو ووٹنگ سے محروم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن رندیپ سرجے والا نے اس معاملے پر راجیہ سبھا میں ضابطہ 267 کے تحت سسپنشن آف بزنس نوٹس بھی دیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو دی گئی اپنی تحریری درخواست میں مطالبہ کیا کہ وقفہ صفر، وقفہ سوالات اور دیگر سرکاری کارروائیاں معطل کر کے ایوان میں اس سنگین مسئلے پر بحث کرائی جائے۔

سرجے والا نے اپنی درخواست میں لکھا، ’’بہار میں انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی انتخابی شفافیت، عوامی نمائندگی اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ اس عمل میں شفافیت اور مناسب طریقہ کار کی کمی کے باعث پہلے سے ہی غیر محفوظ برادریوں کو انتخابی فہرست سے خارج کیے جانے کا اندیشہ ہے۔‘‘

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بھی اس معاملے پر نوٹس دیا اور ایوان میں بحث کی مانگ کی۔ ادھر لوک سبھا کی کارروائی میں وقفہ سوالات جاری رہا مگر راجیہ سبھا میں جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ارکان نے احتجاج اور شور شرابہ شروع کر دیا، جس کے باعث ایوان کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جس طرح بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی ہو رہی ہے، وہ نہ صرف آئینی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ انتخابی عمل میں جانبداری پیدا کر سکتی ہے۔ اتحاد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ یہی عمل جلد ہی مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ
قومی خبریں

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشین گوئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2025
’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
کرگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین سےشہریت کے ثبوت طلب کئے

کرگل جنگ لڑ چکے سابق فوجی حکیم الدین سےشہریت کے ثبوت طلب کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

8 گھنٹے ago
ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem