نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ ٹائٹل میچ بھی نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی اس سال ہندوستان کر رہا ہے اور یہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے، جب پورا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستان نے مشترکہ طور پر 1987، 1996 اور 2011 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔
وہیں، ٹیم انڈیا کی بات کریں وہ اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اپنا آخری لیگ میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر (اتوار) کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول:
5 اکتوبر – انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ – احمد آباد
6 اکتوبر – پاکستان بمقابلہ کوالیفائر -1 – حیدرآباد
7 اکتوبر – بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – دھرم شالہ
8 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا – چنئی
9 اکتوبر- نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر-1 حیدرآباد
10 اکتوبر – انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – دھرم شالہ
11 اکتوبر- بھارت بمقابلہ افغانستان- دہلی
12 اکتوبر – پاکستان بمقابلہ کوالیفائر -2 – حیدرآباد
13 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ – لکھنؤ
14 اکتوبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – چنئی
15 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ پاکستان – احمد آباد
16 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر -2 – لکھنؤ
17 اکتوبر – جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 1 – دھرم شالہ
18 اکتوبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان – چنئی
19 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش – پونے
20 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – بنگلور
21 اکتوبر – انگلینڈ – جنوبی افریقہ – ممبئی
22 اکتوبر – کوالیفائر -1 بمقابلہ کوالیفائر -2 – لکھنؤ
23 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ – دھرم شالہ
24 اکتوبر – جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر -2 – دہلی
25 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر-1 دہلی
26 اکتوبر – انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2 – بنگلور
27 اکتوبر – پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – چنئی
28 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ – دھرم شالہ
29 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ – لکھنؤ
30 اکتوبر – افغانستان بمقابلہ کوالیفائر 2 – پونے
31 اکتوبر – پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – کولکاتا
یکم نومبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ – پونے
2 نومبر – ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر -2 – ممبئی
3 نومبر – افغانستان بمقابلہ کوالیفائر -1 – لکھنؤ
4 نومبر – آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ – احمد آباد
4 نومبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – بنگلور
5 نومبر – ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – کولکاتا
6 نومبر – بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 2 – دہلی
7 نومبر – آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان – ممبئی
8 نومبر – انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر -1 – پونے
9 نومبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر -2 – بنگلور
10 نومبر – جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان – احمد آباد
11 نومبر – ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر -1 – بنگلور
12 نومبر – انگلینڈ بمقابلہ پاکستان – کولکاتا
12 نومبر – آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش – پونے
15 نومبر – سیمی فائنل-1 – ممبئی
16 نومبر- سیمی فائنل-2- کولکاتہ
19 نومبر – فائنل- احمد آباد