• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت پر4 د سمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت

ملک کے امن اتحاد اور انصاف کی برقراری کیلئے قانون کا باقی رہنا ضروری:مولانا ارشد مدنی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 1, 2024
in قومی خبریں
0
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

نئی دہلی : سنبھل سانحہ اور اجمیر درگاہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے پٹیشن پر 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ یہ اطلاع جمعیۃ کی پریس ریلیز میں دی گئی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت والی دو رکنی بنچ مقدمہ کی سماعت کریگی جس پر سارے ملک کی نگاہیں ہیں ۔سنبھل سانحہ کے بعد جمعیۃ نے اس اہم مقدمہ پر فوری سماعت کی گذارش کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرکے 4 دسمبر کو سماعت کا حکم جاری کیا ۔عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی برقراری اور اس کے موثر نفاذ پر سپریم کورٹ می پٹیشن پر سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن اور ورندا گروور بحث کریں گے ۔ جمعیۃ کے وکلاء عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر بھی دلائل پیش کریں گے ۔اس پر جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ ہماری عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر نئے تنازعات کھڑے کئے جارہے ہیں ، مایوس کن پہلو تو یہ ہے کہ ایسے معاملوں میں نچلی عدالتیں ایسے فیصلے دے رہی ہیں جس سے ملک میں انتشار ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں کی آڑ میں فرقہ پرست عناصر ہی نہیں قانون کے محافظ بھی مسلمانوں سے دشمنوں جیسا سلوک کررہے ہیں ۔ انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہاہے ، سنبھل کا سانحہ معمولی نہیں ہے بلکہ یہ ظلم و جبر کا ایسا مظاہرہ ہے جو ملک کے آئین و قانون ، انصاف اور سیکولرزم کو آگ لگاکر قانون کی دھجیاں اڑارہاہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں سے فرقہ پرست عناصر کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اب انہوں نے اجمیر میں واقع سیکڑوں سال قدیم خواجہ غریب نواز ؒکی درگا ہ پر بھی مندر ہونے کا دعوی کردیا ہے ، حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ مقامی عدالت نے درخواست کو سماعت کے لائق قرار دیا ہے اس سے ان فرقہ پرستوں کے خطرناک عزائم کو سمجھا جاسکتاہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ان حالات میں سپریم کورٹ ہی انصاف اورسیکولردستورکی بقاکا آخری سہارا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ بات اس بنیاد پر کہ رہے ہیں کہ کئی ایسے اہم معاملوں میں جب ہم ہر طرف سے مایوس ہوچکے تھے تو سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے اس لئے ہم پر امید ہیں کہ1991 قانون کے تعلق سے بھی انصاف ہوگا۔سپریم کورٹ میں2020 میں پلیس آف ورشپ قانون1991 کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کرنے والی دو پٹیشن داخل کی گئی تھی ۔عدالت نے سماعت کیلئے قبول کرکے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ، یہ پٹیشن بی جے پی کے اشونی کمار اپادھیائے (ایڈوکیٹ ) نے داخل کی تھی ۔ سادھوؤں کی ایک تنظیم کی جانب سے بھی اس قانون کو ختم کرنے کی درخواست داخل کی گئی ہے ۔ ان دونوں کی مخالفت کیلئے جمعیۃ علما سے مداخلت کی عرضداشت داخل کی گئی ۔ جمعیۃ نے سپریم کورٹ میں علیحدہ پٹیشن داخل کرکے عدالت سے گذارش کی کہ وہ پلیس آف ورشپ ایکٹ کی حفاظت کرے اور مؤثر نفاذ کیلئے اقدامات کرے تاکہ مسلم عبادتگاہوں کے خلاف بے لگام قانونی چارہ جوئی پر لگام لک سکے ۔جمعیۃ کی پٹیشن پر عدالت نے 9؍ ستمبر2022 کو مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس قانون کی حفاظت کیلئے جمعیۃ علماء واحد تنظیم ہے جس نے پٹیشن داخل کی اور اس قانون کو ختم کرنے کی پٹیشن پر پہلی سماعت پر جمعیۃ سے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون پیش ہوئے تھے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس
قومی خبریں

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
شاردا یونیورسٹی میں  ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی
قومی خبریں

شاردا یونیورسٹی میں ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو
قومی خبریں

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
اب  9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی
قومی خبریں

اب 9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
Next Post
سنبھل میں  بیرونی افراد کا داخلہ  10 دسمبر تک  ممنوع

عدالتی کمیشن نے شاہی جامع مسجد میں جا کر حالات کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

3 گھنٹے ago
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem