• Home
پیر, اگست 17, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

حج 2023کا پورے تزک واحتشام کے ساتھ باقاعدہ طور پر آغاز

کووڈ 19وبا کے بعد پچھلے تین برسوں میں یہ سب سے بڑا سالانہ حج پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں گزشتہ چند سالوں کی طرح عائد کردہ کسی قسم کی بندش نہیں ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2023
in عالمی خبریں
0
حج 2023کا پورے تزک واحتشام کے ساتھ باقاعدہ طور پر آغاز

حج 2023کا آج سے پورے تزک واحتشام کے ساتھ باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔ کووڈ 19وبا کے بعد پچھلے تین برسوں میں یہ سب سے بڑا سالانہ حج پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں گزشتہ چند سالوں کی طرح عائد کردہ کسی قسم کی بندش نہیں ہے  اور کووڈ وبا اور اس سے متعلق  بندشوں کے ختم ہونے کے بعدایک اندازے کے مطابق اب تک کی سب سے بڑی تعداد یعنی پوری دنیا سے  تقریبا 30 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے ۔

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  حج اہم ترین رکن ہے جو  دنیا بھر کے صاحب حیثیت  تمام مسلمانوں پر زندگی میں کم ازکم ایک بار فرض ہے ۔اسی وجہ سے یہ  دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جاتا ہے ۔

خیال رہے کہ کووڈ19 وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے پچھلے تین برسوں میں عازمین کی تعداد میں تخفیف کر دی تھی اور مختلف بندشوں کے درمیان ان تین برسوں میں عازمین حج کی ایک  محدود تعداد ہی حج کی سعادت سے ہمکنار ہو سکی تھی۔ حالانکہ، 2022میں کورونا بندشوں میں قدرے تخفیف کے بعد مملکت اور بیرون مملکت کے  عازمین حج کی تعداد بڑھ کر 10لاکھ ہو گئی تھی۔

حج تقریبات8 ذوالحجہ سے شروع ہو کر12 یا 13ذوالحجہ کو اختتام پذیر ہوتی ہیں۔ شریعت کے مطابق، عازمین حج کو آٹھویں ذوالحجہ کو  ظہر سے پہلے منیٰ پہنچ کر وہاں  ظہر ، عصر ، مغرب، عشا اور اگلے دن کی فجر کی نماز ادا کرنا مسنون ہے۔ لیکن  بھاری ٹریفک  کے خدشہ کے پیش نظر  سعودی حکومت عازمین کی کچھ تعداد  کو ساتویں ذی الحجہ کی رات  سے ہی منیٰ میں پہنچا نے کی کوشش کرتی ہے ۔جبکہ  بعض دیگر عازمین آٹھویں ذوالحجہ کو منیٰ پہنچتے ہیں اور اس طرح بیشتر حجاج آٹھ تاریخ سے خیموں کے شہر منیٰ کو آباد کر دیتے ہیں ۔ تاہم،  اس بار بھاری ٹریفک کو دیکھتے ہوئے بعض حجاج کرام  براہ راست میدان عرفات میں جا رہے ہیں اور وہاں حج کے سب سے بڑے اور لازمی رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ،  اس طرح وہ  بظاہر یوم الترویہ میں منیٰ نہیں پہنچ پا رہے ہیں،  لیکن  مسنون عمل  ہونے کی وجہ سے  اپنے حج کی ادائیگی کے لئے بہت زیادہ فکرمند نہیں لگ رہے ہیں۔ اس عمل میں ایک سنت ضرور ترک ہو رہی ہے، لیکن  دوسری طرف ٹریفک اور دیگر انتظامات میں  اس سے کسی قدر سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔

دنیا بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد منیٰ میں آمد سے  سفید خیموں کا شہر روشن ہو گیا  ہے۔دنیا بھر سے  جوق درجوق عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر ایک عازم حج کی زبان پر لبیک اللھم لبیک کا ورد جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ تین دنوں تک یونہی جاری رہے گا جس میں اللہ کی رحمت کی تلاش، مغفرت کی خواہش اور اس کے قرب کی تمنا میں کوئی گڑگڑائے گا تو کوئی اپنا احتساب کرتے ہوئے اپنی خامیوں کی تلافی اور معافی کا خواستگار ہو گا۔ کسی کا رتبہ اللہ کے دربار میں بلند تو بہتوں کا مرتبہ اپنی بلندیوں کی انتہا پر پہنچے گا اور اللہ کی ذات سے امید ہو گی کہ اس عظیم موقع پر اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے لئے خیروبرکت کے دروازے کھول دے گا۔

واضح رہے کہ اس حج میں ہندوستان کے تقریبا  پونے دو لاکھ  عازمین حج، حج کی ادائیگی سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ یہ لوگ ایک طرف اپنے اعمال کی قبولیت اور خیروبرکت کے لئے دعاگو ہیں تو ملک کی خوشحالی وترقی ، وہاں امن وامان اور عدل انصاف کے لئے بھی اللہ کے سامنے ملک وملت کی فلاح وبہبود کے لئے دست بدعا ہوں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کولمبیا میں زلزلہ سے زبردست تباہی  – سو سے زائد افراد ہلاک
عالمی خبریں

کولمبیا میں زلزلہ سے زبردست تباہی – سو سے زائد افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2026
روسی ساحل پر ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک
عالمی خبریں

روسی ساحل پر ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2026
مسلسل چوتھی بارشیخ حسینہ بنگلہ دیش کے اقتدار پر قابض 
عالمی خبریں

شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش میں قدم رکھتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا – اسد الزماں

by Qaumi Tanzeem
جولائی 31, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

صحافیوں، میڈیا اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین پر امریکی صدرکا طنز

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2026
رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے  میں تین بچے اور ان کے والدین شہید
عالمی خبریں

رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں تین بچے اور ان کے والدین شہید

by Qaumi Tanzeem
جولائی 20, 2026
امریکی حملہ میں چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور تباہ
عالمی خبریں

امریکی حملہ میں چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور تباہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
Next Post
جنوب مغربی مانسون دہلی پہنچ گیا،قومی دارالحکومت میں زبردست بارش

جنوب مغربی مانسون دہلی پہنچ گیا،قومی دارالحکومت میں زبردست بارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کیرالم بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ایس دیون کا استعفیٰ

کیرالم بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ایس دیون کا استعفیٰ

54 منٹس ago
یو جی سی نیٹ کے تین مضامین کے امتحانات منسوخ، دوبارہ امتحان لینے کا اعلان

یو جی سی نیٹ کے تین مضامین کے امتحانات منسوخ، دوبارہ امتحان لینے کا اعلان

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem