بلرامپور: اترپردیش میں ہند۔نیپال سرحد سے متصل بلرامپور ضلع کے سہیلوا وائلڈ لائف ریزرو ریجن سے منسلک رہائشی دیہی علاقوں میں جنگل سے بھٹک کر آئے آدم خورچیتے کے حملوں میں گذشتہ ماہ سے اب تک پانچ بچوں کی جان جانے سے مقامی افراد خوفزدہ ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ضلع ریجنل فوریسٹ افسر ایم سیمارن نے اتوار کو بتایا کہ آدم خور تیندوے کو پکڑنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے لئے پورے علاقے میں ڈرون سے بھی نگرانی کرکے پنجرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ایسے میں جب تک تیندوا پکڑ میں نہیں آتا ہے۔ مقامی افراد کو بھی پوری مستعدی برتنے کے لئے بیدار کیا جارہا ہے ۔جونپور ضلع سے آئی خصوصی ٹیم کو چیتے کو پکڑنے کے لئے لگایا گیا ہے ۔