• Home
بدھ, مئی 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    جان بحق ہونے والے نیم فوجی جوانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے: تیجسوی یادو

    تفتیشی ایجنسیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔تیجسوی یادو

    بدعنوانی اور جرائم سے پریشان بہار کے لوگ تبدیلی کے خواہاں : تیجسوی یادو

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    بھاگلپور کے پیر پینتی میں شدید آتشزدگی، 36 گھر جل کر خاک

    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home تعلیم و روزگار

‘ پریکشا پے چرچا’ کے آٹھویں ایڈیشن میں معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون کی شرکت

اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے احساسات کو دبانے کے بجائے والدین اور اساتذہ سے گفتگو کریں

by Qaumi Tanzeem
فروری 12, 2025
in تعلیم و روزگار
0
‘ پریکشا  پے چرچا’ کے آٹھویں ایڈیشن میں معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون  کی شرکت

نئی دہلی: امتحانات کے دوران طلبہ کو درپیش ذہنی دباؤ اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے پروگرام ‘پریکشا (امتحان) پے چرچا’ کے آٹھویں ایڈیشن میں معروف اداکارہ دیپیکا پادوکون نے شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ سے اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے احساسات کو دبانے کے بجائے والدین اور اساتذہ سے گفتگو کریں۔

دیپیکا پادوکون نے بچپن میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کافی متحرک اور شرارتی تھیں۔ ان کے بقول، ’’میرے والدین آج بھی کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ صوفے، میز اور کرسیوں پر کودتی رہتی تھی۔ مجھے غیر نصابی سرگرمیوں میں بہت دلچسپی تھی۔‘‘

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’پریکشا پے چرچا’ جیسے پروگرام کے ذریعے طلبہ کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔

پروگرام کے دوران دیپیکا نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ان چیزوں پر توجہ دیں جن پر ان کا اختیار ہے اور غیر ضروری دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا، ’’اپنے والدین اور اساتذہ سے کھل کر اپنی پریشانیوں کے بارے میں بات کریں، اس کی وجوہات کو سمجھیں اور کسی ایسے شخص سے شیئر کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے طلبہ کو تناؤ سے نمٹنے کے لیے مراقبہ (میڈی ٹیشن) اور ورزش کو اپنی روزمرہ کی عادت بنانے کی تجویز دی۔ دیپیکا پادوکون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غلطیاں کرنا سیکھنے کا ایک لازمی حصہ ہے اور طلبہ کو اپنی ناکامیوں سے گھبرانے کے بجائے ان سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے نیچر میں وقت گزارنے اور مناسب آرام کرنے کو بھی ضروری قرار دیا۔

پروگرام کے دوران دیپیکا نے طلبہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سرگرمی بھی کروائی، جس میں طلبہ نے کاغذ کے ٹکڑوں پر اپنی صلاحیتیں لکھ کر ایک بورڈ پر چسپاں کیں۔ انہوں نے اس سرگرمی کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ، ’’اگر آپ اپنی کمزوریوں کے بجائے اپنی خوبیوں پر توجہ دیں، تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کئی چیزوں میں بہترین ہیں۔‘‘ پروگرام کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے دیپیکا نے طلبہ کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلے۔

اس سے قبل، دیپیکا پادوکون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ’پریکشا پے چرچا‘ میں اپنی شرکت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تعلیمی نظام میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے طلبہ کے دباؤ کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ملازمتوں کا بحران جاری، اب ایمیزون انڈیا نے سینکڑوں ملازمین کو کیا فارغ
تعلیم و روزگار

ملازمتوں کا بحران جاری، اب ایمیزون انڈیا نے سینکڑوں ملازمین کو کیا فارغ

by Qaumi Tanzeem
مئی 16, 2023
سی بی ایس ای 12ویں اور 10ویں کے ریزلٹ میں دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں کی بھی بہترین کارکردگی
تعلیم و روزگار

سی بی ایس ای 12ویں اور 10ویں کے ریزلٹ میں دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں کی بھی بہترین کارکردگی

by Qaumi Tanzeem
مئی 13, 2023
Next Post
وقف ترمیمی بل پرہنگامہ کے درمیان اپوزیشن کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

وقف ترمیمی بل پرہنگامہ کے درمیان اپوزیشن کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

یوپی حکومت مدارس کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے-مایاوتی

7 گھنٹے ago
’گجرات سماچار‘ پر کارروائی کے لیے کانگریس نے بی جے پی پر کیا حملہ

’گجرات سماچار‘ پر کارروائی کے لیے کانگریس نے بی جے پی پر کیا حملہ

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem