پٹنہ (ت ن س) مرکزی وزارت داخلہ کے مشرقی علاقائی کونسل کی میٹنگ 17جون کو میں ہوگی۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اس میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ عام طورپر کونسل کی اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ ہی کرتے ہیں۔ حالانکہ فی الحال امیت شاہ کے اس میٹنگ میں شامل ہونے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ مشرقی علاقائی کونسل کی گذشتہ میٹنگ جو کولکاتامیں ہوئی تھی اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ نتیش کمارنے شرکت نہیں کی تھی۔ بہار سے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو شریک ہوئےتھے۔ 17جون کو ہونے والی میٹنگ کیلئے انتظامی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس کیلئے 20افسران کو مقرر کیاگیاہے۔ اس میٹنگ میں بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے نمائندے شامل ہونگے۔ اس میٹنگ میں بہار کے نمائندے کے طورپروزیراعلیٰ نتیش کمار شامل ہونگے یا نہیں اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کیونکہ گذشتہ میٹنگ میں نتیش کمارنے اس سے کنارہ کرلیاتھا۔چونکہ اس بار یہ میٹنگ پٹنہ میں ہورہی ہے ایسے میں یہ قیاس بھی لگایاجارہاہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کماربھی اس میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔