• Home
منگل, مارچ 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ڈبل انجن حکومت نے 65 فیصد ریزرویشن پر ہاتھ کھڑے کر دئے-کانگریس

جے رام رمیش نے تین آئینی تجاویز دیں اور مانسون اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2025
in قومی خبریں
0
سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک اب دوسرے ممالک سے دودھ اور دودھ کی مصنوعات درآمد کرنے پر مجبور

پٹنہ:وزیراعظم نریندر مودی کے بہار  دورے سے قبل پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کے مسئلے پر کانگریس نے ان پر حملہ بولا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے بہار کی موجودہ ڈبل انجن حکومت یعنی ریاست اور مرکز دونوں میں این ڈی اے کی قیادت پر سنگین سوالات اٹھائے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ بہار میں انڈیا اتحاد کی سابق حکومت نے ذات پر مبنی سروے کرایا تھا، جس کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے مجموعی طور پر 65 فیصد ریزرویشن کی تجویز پیش کی تھی۔ یہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن این ڈی اے کی قیادت والی موجودہ حکومت نے اس اہم معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور لگ بھگ ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی طرف سے تین واضح اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن پر عمل کر کے 65 فیصد ریزرویشن کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلا اقدام یہ ہے کہ بہار کے مجوزہ ریزرویشن قانون کو آئین کی نویں شیڈیول میں شامل کیا جائے، جیسا کہ 1994 میں نرسمہا راؤ کی حکومت نے تمل ناڈو میں 69 فیصد ریزرویشن کے تحفظ کے لیے کیا تھا۔ دوسرا اقدام یہ ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے ریزرویشن کی موجودہ 50 فیصد حد کو ختم کیا جائے۔ جے رام رمیش کے مطابق یہ حد آئین میں کہیں درج نہیں بلکہ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔ اس حد کو ہٹا کر سماجی انصاف کے دائرے کو وسیع کیا جا سکتا ہے۔

ان کے مطابق، تیسری تجویز یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 15(5) کے تحت درج فہرست ذات، قبائل، او بی سی اور ای بی سی طبقات کو نجی تعلیمی اداروں میں بھی ریزرویشن دیا جا سکتا ہے۔ اس آئینی ترمیم کو 2006 میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں لایا گیا تھا اور عدالت عظمیٰ نے بھی اس کی توثیق کی تھی لیکن گزشتہ گیارہ سالوں سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

جے رام رمیش نے آخر میں کہا کہ یہ تینوں نکات سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کے استحکام سے جڑے ہوئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے بغیر مساوات کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی ان تجاویز کو 21 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پوری قوت کے ساتھ اٹھائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت
قومی خبریں

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
یو اے ای سے ہندوستان آنے والی پروازوں میں اضافہ
قومی خبریں

یو اے ای سے ہندوستان آنے والی پروازوں میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

الیکشن کمیشن کے خط پر بی جے پی کی مہر!

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2026
ایل پی جی بحران سے سانگانیر کی 1000 فیکٹریاں متاثر
قومی خبریں

ایل پی جی سلنڈروں کی قلت کے درمیان نئی شرط نافذ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 23, 2026
منی پور کےچورا چاند پورمیں سرکاری دفاتر پر حملہ،ایک ہلاک
قومی خبریں

منی پور کے چورا چاند پور شہر میں کشیدگی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 23, 2026
تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
قومی خبریں

تکنیکی خرابی کے باعث قطر کے سمندری علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2026
Next Post
سونم رگھوونشی اور اس کے مبینہ عاشق راج سنگھ کی پولیس حراست میں  توسیع

سونم رگھوونشی اور اس کے مبینہ عاشق راج سنگھ کی پولیس حراست میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکہ کیلئے پاکستان سب سے بڑا جوہری خطرہ

امریکہ کیلئے پاکستان سب سے بڑا جوہری خطرہ

7 گھنٹے ago
ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

ہرمز کے قریب نیوی کے کیپٹن راکیش رنجن سنگھ کی موت

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem