• Home
اتوار, دسمبر 28, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

انڈین ہسٹری فورم کے زیر اہتمام ویبینار میں معروف تاریخ داں ڈاکٹر روچیکا شرما نے این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں حالیہ تبدیلیوں اور ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے تاریخی فہم اور سماجی ہم آہنگی پر ان کے منفی اثرات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2025
in قومی خبریں
0
این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

نئی دہلی : انڈین ہسٹری فورم کے زیر اہتمام’’ این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں تحریفات اور نظریاتی مداخلتیں ‘‘ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبینار میں معروف تاریخ داں ڈاکٹر روچیکا شرما نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کی تاریخ کی درسی کتابوں میں حالیہ تبدیلیوں اور ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے تاریخی فہم اور سماجی ہم آہنگی پر ان کے منفی اثرات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شرما نے کہا کہ 12 سے 14 سال کی عمر کے طلبہ کے لیے این سی ای آر ٹی کا نصاب، خصوصاً عہدِ وسطیٰ کی ہندوستانی تاریخ کے بیان میں واضح طور پر ایک مخصوص نظریاتی جھکاؤ محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق مسلم حکمرانوں، بالخصوص سلاطین اور مغلوں کو لوٹ مار، غارت گری اور تباہی پھیلانے والے ظالموں کے طور پر پیش کیا گیا ہے ، جبکہ غیر مسلم حکمرانوں کے اسی نوعیت کے اقدامات کو کتابوں میں بہت کم جگہ دی گئی ہے۔ چھٹویں جماعت سے آٹھویں جماعت کی درسی کتابوں کے معنوی تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ طرز بیان ایک خاص ایجنڈے کے تحت دانستہ طور پر اختیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر روچکا شرما نے اعلیٰ ثانوی درسی کتابوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی، جن میں 11 اور 12 ویں جماعت کی درسی کتب میں ذات برادری کی اصطلاحات کو سماجی حقائق سے بدلنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی غیر تاریخی ہے اور ذات پات کے جبری ڈھانچہ کو کمزور کر کے پیش کرتی ہے۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کی طرف سے ماہرین کی کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان کمیٹیوں میں ایسے افراد کی موجودگی نصابی فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے جن کی نظریاتی وابستگیاں مشکوک ہیں۔تاریخ کی کتابوں میں مندروں کے مبینہ انہدام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے اس رجحان کو صرف عہد وسطیٰ کے مسلم حکمرانوں سے جوڑنے کے رویے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے ابتدائی عہد وسطیٰ کے جنوبی ہندوستان، خصوصاً بھکتی دور، کی مثالیں پیش کیں جہاں جین مت اور بدھ مت سے وابستہ مندروں کو فرقہ وارانہ جذبے کے تحت مسمار یا تبدیل کیا گیا۔ ڈاکٹر روچکا شرما نے زور دیا کہ ہندوستان کی جدید تاریخ سے پہلے مذہبی شناخت منقسم نہیں تھی ۔غیر مسلم روایات کے درمیان بھی کافی اختلافات موجود تھے۔ ان کے مطابق مندروں کی مسماری اکثر مذہب کے بجائے سیاسی اور معاشی محرکات کے تحت ہوتی تھی۔

ڈاکٹر شرما نے مغل اور راجپوت سیاسی اتحاد اور تعاون کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے ملک امبر کی جانب سے مراٹھا افواج کے استعمال کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر تنازعات میں مذہب کے بجائے سیاسی مصلحت کارفرما تھی۔ انہوں نے چھترپتی شیواجی کو ایک سخت گیر ہندو کے طور پر پیش کیے جانے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ایک متحدہ ہندومت نوآبادیاتی دور کی تشکیل ہے۔انہوں نے 12 ویں جماعت کی درسی کتب میں آریائی ہجرت کے مباحث سے متعلق جینیاتی مطالعات کی غلط پیش کش پر بھی تشویش ظاہر کی اور خبردار کیا کہ اس طرح کی تحریفات سے تاریخ کو فرقہ وارانہ شکل اختیار کر لینے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی تحریفات کے مقابلے کے سوال پر ڈاکٹر شرما نے ماہرینِ تعلیم کو درپیش ادارہ جاتی دباؤ کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے اجتماعی اور علمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔آئی ایچ ایف کی جانب سے منعقدہ اس ویبینار کے اختتام پر رائد عزام نے اختتامی کلمات ادا کئے اور ڈاکٹر روچیکا شرما اور شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

کانگریس ہندوستان کی روح کی آواز ہے: راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2025
دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں کی جانچ کا عمل مزید آسان اور محفوظ
قومی خبریں

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں کی جانچ کا عمل مزید آسان اور محفوظ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2025
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری
قومی خبریں

بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں بنگالی مزدوروں پر مظالم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
کھاپ پنچایت کا سخت فیصلہ:ہاف پینٹ اور بچوں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی
قومی خبریں

کھاپ پنچایت کا سخت فیصلہ:ہاف پینٹ اور بچوں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں گھنے کہرے کے سبب ریل خدمات شدید متاثر

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 26, 2025
بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ پارنو مترا بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل
قومی خبریں

بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ پارنو مترا بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 26, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

این سی ای آر ٹی کی درسی کتابوں میں تحریفات تعلیم اور طلباء کے لئے نقصان دہ

6 منٹس ago
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

کانگریس ہندوستان کی روح کی آواز ہے: راہل گاندھی

34 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem