نئی دہلی :ہندوستانی باکسر میری کام نے اپنی سبکدوشی کی خبروں کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ابھی سبکدوش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس ضمن میں ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ مستقبل میں جب بھی میں اس تعلق سے فیصلہ کرونگی، خود میڈیا کے سامنے آکر اعلان کرونگی۔واضح رہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ میری کام نے باکسنگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اب خود میری کام نے ان رپورٹوں کو خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اب تک میں نے سبکدوش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، میری باتوں کو غلط طریقے سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔‘‘ میری کام نے کہا کہ ’’میں جب بھی اپنی سبکدوشی کا فیصلہ کرونگی، میڈیا کے سامنے خود آکر اعلان کرونگی۔ میں نے کچھ میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ میں نے باکسنگ سے سنیاس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔