• Home
منگل, ستمبر 22, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

راجستھان میں مساجد کا انہدام مذہبی آزادی اور حق عبادت پر کاری ضرب: جمعیۃ علماء ہند

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ا اعلیٰ سطحی وفد مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء یوپی کی قیادت میں راجستھان پہنچا

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2026
in قومی خبریں
0
راجستھان میں مساجد کا انہدام مذہبی آزادی اور حق عبادت پر کاری ضرب: جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی: راجستھان کے سرحدی اضلاع میں مساجد، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کے انہدام پر جمعیۃ علماء ہند نے سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی حقوق، مذہبی آزادی اور حق عبادت پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ چنانچہ پیش آمدہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج ایک اعلیٰ سطحی وفد مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء یوپی کی قیادت میں راجستھان پہنچا۔ جودھپور پہنچنے پر وفد کا استقبال جمعیۃ علماء راجستھان کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالواحد کھتری و دیگر ذمہ داروں نے کیا، جس کے بعد وفد نے باڑمیر اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس مناسبت سے باڑمیر میں متاثرہ مساجد و مدارس کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ صورت حال اور آئندہ کی قانونی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وفد نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں ہیں، بلکہ جمعیۃ علماء ہند ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمعیۃ مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وفد نے نام نہاد ’آپریشن کلین‘ مہم میں یک طرفہ کارروائی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر یہاں عبادت گاہیں اور مذہبی مقامات صدیوں سے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں تھیں تو اچانک انہیں خطرہ قرار دینا نہ صرف حیران کن بلکہ انصاف اور منطق کے بھی خلاف ہے۔ دوسری طرف یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کی صریح خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔ وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی مقامات کے خلاف یکطرفہ کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے، قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور تمام شہریوں کے آئینی حقوق کا یکساں تحفظ کیا جائے۔ وفد نے یہ بھی واضح کیا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔ آئین کی بالادستی، مساوی انصاف اور تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ، قومی یکجہتی کی ہی قومی سلامتی حقیقی بنیاد ہے۔ وفد نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اللہ کی جانب خوب متوجہ ہوں، استغفار و دعاء کا اہتمام کریں، باجماعت نمازوں کی ادائیگی کے ذریعہ مساجد کو آباد رکھیں اور امن و امان برقرار رکھیں۔

صورت حال سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر قاری محمد امین پوکرن اور جمعیۃ علماء راجستھان کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالواحد کھتری نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند اس سلسلے میں سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے اعلیٰ سطحی وکلاء سے مشورہ جاری ہے اور جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی راجستھان کے اضلاع بیکانیر، پھلودی، جیسلمیر اور باڑمیر میں اب تک متعدد مساجد، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کو منہدم کیا جا چکا ہے۔ بیکانیر میں 4 مساجد جبکہ پھلودی، جیسلمیر اور باڑمیر میں 9 مساجد اور متعدد مزارات زمین دوز کر دیے گئے ہیں، نیز کئی دیگر مذہبی مقامات کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں جیسلمیر کے رام گڑھ-تنوٹ بائی پاس روڈ پر واقع تقریباً 250 سال قدیم درگاہ حضرت محمود شاہ جیلانی بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان کا یہ سرحدی علاقہ پڑوسی ملک سے 200 کلو میٹر لمبی سرحد سے متصل ہے اور تقسیم ہند سے قبل ہی یہاں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں۔ صدیوں سے قائم سینکڑوں مساجد، مزارات اور دیگر عبادت گاہیں مقامی تاریخ اور تہذیبی ورثے کا حصہ ہیں۔ (پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

جموئی کی وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی کا تلخ سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا
قومی خبریں

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا
قومی خبریں

کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس
قومی خبریں

دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی اہم شخصیات کو پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل  سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ
قومی خبریں

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
Next Post
تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم

تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

جموئی کی وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی کا تلخ سوال

13 گھنٹے ago
بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem