• Home
جمعرات, اکتوبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

    ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    روہتاس ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ-4 افراد کی موت

    تیج پرتاپ نے ’جن شکتی جنتا دل‘ نامی نئی پارٹی بنائی

    10 ہزار روپے دے کر خواتین کا ووٹ خریدنے کی کوشش

    مظفر پور کے  گائے گھاٹ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے کی تقریب میدانِ جنگ میں تبدیل

    اس ملک کی مٹی میں میرے خاندان کا خون ملا ہوا ہے ۔پرینکا

    پرینکا گاندھی کا بہار دورہ آج

    پاکستان میں عام انتخابات جنوری میں ہونگے

    بہار اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان 6 اکتوبر کے بعدممکن

    سی ڈبلیو سی کا اجلاس بہار کی سیاست کے لیے اہم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی بی جے پی کے پہلے صدر وجے کمار ملہوترہ نہیں رہے

اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کے ساتھ سنگھ سے نکل کر جن سنگھ کے ذریعہ سیاست میں قدم رکھا تھا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 30, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی بی جے پی کے پہلے صدر وجے کمار ملہوترہ نہیں رہے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی بی جے پی کے پہلے صدر پروفیسر وجے کمار ملہوترہ کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ دہلی کے ایمس میں ان کا علاج چل رہا تھا اور صبح قریب 6 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔وجے ملہوترہ کی پیدائش 3 دسمبر 1931 کو لاہور میں ہوئی تھی۔ وہ کوی راج کھجان چند کی سات اولادوں میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ملہوترہ کو ایک ہندوستانی سیاست داں اور کھیل ایڈمنسٹریٹر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ملہوترہ دہلی پردیش جن سنگھ کے صدر (75-1972) اور دو مرتبہ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر (80-1977، 84-1980) منتخب ہوئے۔

وجے ملہوترہ کا سرگرم سیاست میں ایک لمبا سفر رہا۔ انہیں کیدار ناتھ سہنی اور مدن لال کھرانہ کے ساتھ کئی سال تک دہلی میں بی جے پی کو بچائے رکھنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے 1999 کے لوک سبھا انتخاب میں جنوبی دہلی سیٹ سے ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو شکست دی تھی۔

ملہوترہ گزشتہ 45 برسوں میں دہلی سے 5 مرتبہ ایم پی اور 2 مرتبہ ایم ایل اے رہے۔ سال 2004 کے عام انتخابات میں دہلی میں اپنی سیٹ جیتنے والے وہ واحد بی جے پی امیدوار تھے۔ ملہوترہ نے ہندی ساہتیہ میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ وہ سیاست اور سماجی کاموں کے علاوہ دہلی میں شطرنج اور تیر اندازی کلبوں کی انتظامیہ میں بھی شامل رہے۔

دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پروفیسر ملہوترہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ویریندر سچدیوا نے کہا کہ پروفیسر ملہوترہ کی زندگی سادگی اور عوامی خدمت کو وقف رہی۔ انہوں نے جن سنگھ کے وقت سے ہی دہلی میں سنگھ کے نظریہ کی توسیع کے لیے بہت کام کیا۔ ان کی سادگی سبھی بی جے پی کارکنوں کے لیے ہمیشہ قابل تقلید رہے گی۔ ملہوترہ نے اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کے ساتھ سنگھ سے نکل کر جن سنگھ کے ذریعہ سیاست میں قدم رکھا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

صدر جمہوریہ ، نائب صدر  اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد
قومی خبریں

صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 2, 2025
بابا سوامی چیتنیہ آنند عرف پارتھ سارتھی کی  کالی کرتوتوں سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

بابا سوامی چیتنیہ آنند عرف پارتھ سارتھی کی کالی کرتوتوں سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
2023 میں 10 ہزار سے زیادہ کسانوں نے کی خودکشی
قومی خبریں

2023 میں 10 ہزار سے زیادہ کسانوں نے کی خودکشی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
کیجریوال کی گرفتاری جمہوریت مخالف عمل ۔عمر عبداللہ
قومی خبریں

مکمل ریاست کے درجے کے لیے بی جے پی کے ساتھ کوئی سیاسی معاہدہ نہیں-عمر عبد اللہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 1, 2025
دہلی-این سی آر میں بارش سے  گرمی سے ملی راحت
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں بارش سے گرمی سے ملی راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 30, 2025
مہاراشٹرمیں این ڈی آر ایف کا کامیاب ریلیف آپریشن
قومی خبریں

مہاراشٹرمیں این ڈی آر ایف کا کامیاب ریلیف آپریشن

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 30, 2025
Next Post
ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

ایک ہفتہ میں ہو سکتا ہے بہاراسمبلی انتخاب کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

صدر جمہوریہ ، نائب صدر  اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد

صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم نے ہم وطنوں کو دی دسہرہ کی مبارکباد

3 گھنٹے ago
لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

لاکھوں ووٹرو ں کے غائب ہونے سے ریاست میں سیاسی حالات بدلے

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार