• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ، کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے کیا بحث کا آغاز

برسراقتدار طبقہ کی جانب سے کرن رجیجو، نشی کانت دوبے اور شری کانت شندے نے اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 8, 2023
in قومی خبریں
0
لوک سبھا میں  تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ، کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے کیا بحث کا آغاز

نئی دہلی : آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز ہوا جس کی شروعات کانگریس لیڈر گورو گگوئی نے کی۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ٹی آر بالو، سوگت رائے، سپریا سولے، ڈمپل یادو، اروند گنپت ساونت، منیش تیواری نے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی بات رکھی۔ دوسری طرف برسراقتدار طبقہ کی جانب سے کرن رجیجو، نشی کانت دوبے اور شری کانت شندے جیسے لوک سبھا اراکین نے اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کیا۔ تحریک عدم اعتماد پر بحث آج پہلے دن ختم ہو گئی ہے، لیکن یہ بحث 10 اگست تک جاری رہنے والی ہے۔
کانگریس کے گورو گگوئی نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہم منی پور کے لیے لے کر آئے ہیں۔ منی پور کا نوجوان انصاف مانگتا ہے۔ منی پور کی بیٹی انصاف مانگتی ہے۔ منی پور کا کسان انصاف مانگتا ہے۔ اگر منی پور متاثر ہوا ہے تو ہندوستان متاثر ہوا ہے۔ ہم صرف منی پور کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہندوستان کی بات کر رہے ہیں۔ ہماری امید تھی کہ ایک پیغام جائے کہ اس تکلیف کی گھڑی میں پورا ملک منی پور کے ساتھ ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔ وزیر اعظم نے ایک ’مون ورَت‘ لیا۔ نہ لوک سبھا میں کچھ بولیں گے نہ راجیہ سبھا میں کچھ بولیں گے۔ اس لیے یہ نوبت آن پڑی ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ وزیر اعظم مودی جی کا مون ورَت توڑنا چاہتے ہیں۔
بی جے پی کے نشی کانت دوبےنے کہا کہ 83 کے الیکشن میں کتنے فیصد لوگوں نے آسام میں ووٹ دیا تھا۔ کتنے لوگ مارے گئے تھے۔ آپ نے میزورم میں 7 فیصد ووٹ کی بنیاد پر حکومت چلانے دے دی۔ پورے ملک کو جاننا چاہیے۔ یہ تحریک عدم اعتماد اس شخص کے خلاف لایا جا رہا ہے جس نے لوگوں کو بیت الخلا دیا، پینے کا پانی دیا۔ جب دروپدی کا چیرہرن ہو رہا تھا تب سبھی خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے۔ جس طرح نہ دھرتراشٹر بچا، نہ یدھشٹر بچے، اسی طرح کوئی بھی نہیں بچے گا۔
ڈی ایم کے کے ٹی آر بالونے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یو پی اے کے وقت پٹرول محض 60 اور 70 روپے کا تھا۔ اس وقت کروڈ آئل 80-70 ڈالر فی بیرل تھا۔ آج کروڈ آئل کی قیمتیں بھی کم ہیں اس کے بعد بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔
ٹی ایم سی رکن سوگت رائے کا خیال تھا کہ جو بھی ملک سے محبت کرتا ہے وہ مودی کو پسند نہیں کرتا۔ میں نشی کانت دوبے کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ وہ ایسے ادارہ سے آتے ہیں جس پر گاندھی جی کے قتل کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس سے پہلے انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا گولی مارو… میناکشی لیکھی نے کہا تھا کہ ای ڈی کا چھاپہ پڑ جائے گا۔اس حکومت کے پاس دل نہیں ہے۔ صرف ایک ہی نمائندہ وفد منی پور گیا تھا۔ میرے دوست گورو گگوئی نے منی پور کے حالات کو بخوبی پیش کیا۔ اب تک 150 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ کئی عصمت دریاں ہوئیں ہیں۔ 300 سے زیادہ ریلیف کیمپ بنے ہوئے ہیں۔ نشی کانت نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دو کوکی خواتین کو بے لباس کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا۔ کیا واقعی ہم ایک سول سوسائٹی میں رہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اب تک منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے۔ آج منی پور میں مختلف نسلیں ایک دوسرے پر حملہ کر رہی ہیں۔ وہ اسلحوں کے ساتھ اس کا جواب دے رہی ہیں۔ بیرون ملکی اسلحوں کا استعمال ہو رہا ہے۔ یہ سب ڈرگز کے ذریعہ کمائے گئے پیسوں سے ہو رہا ہے۔
این سی پی کیسپریا سولے نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جب میں (مرکزی) حکومت کے بارے میں سوچتی ہوں، میرے دماغ میں جو خیال آتا ہے، وہ ہے گھمنڈ۔ حکومت سے ہمیشہ گھمنڈ جھلکتا ہے۔ یہ بی جے پی والے ہمیشہ بات کرتے ہیں نو رتن، 9 سال۔ لیکن ان 9 سالوں میں بی جے پی نے کیا کیا؟ صرف ریاستی حکومتیں گرائیں۔ مہنگائی بڑھائی۔ جملہ دیا۔ گڈکری جی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ جملہ ان کے گلے کی ہڈی ہو گیا ہے۔ بی جے پی حکومت ویسے تو بڑے بڑے دعوے کرتی ہے، لیکن گزشتہ 9 سالوں میں بی جے پی نے بس 9 ریاستوں کی حکومتیں گرائیں ہیں۔ ان ریاستوں میں اروناچل، منی پور، میگھالیہ، اتراکھنڈ، کرناٹک، گوا، پڈوچیری، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر بھی شامل ہے۔ مہاراشٹر کی حکومت دو بار گرائی گئی ہے۔
سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو نے کہا کہ برسراقتدار طبقہ کے لوگ کہہ رہے تھے کہ ہمیں راجستھان پر بحث کرنی چاہیے، جہاں خواتین کے ساتھ بہیمانہ جرائم ہو رہے ہیں۔ گجرات کی بحث کرنی چاہیے، چھتیس گڑھ کی بحث کرنی چاہیے۔ اگر ایسا ہے تو مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی بھی ضرور بحث ہونی چاہیے۔ کیونکہ این سی آر بی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہر تین گھنٹے میں اتر پردیش کے اندر ایک خاتون کا جسمانی استحصال ہوتا ہے۔ بہرحال، منی پور تشدد کی دنیا بھر میں مذمت ہوئی، لیکن یہ گھمنڈ میں ڈوبی ہوئی حکومت ہے۔
کانگریس کے منیش تیواری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد منی پور کو توجہ میں رکھتے ہوئے ایوان میں رکھا گیا ہے۔ جب جمہوریہ (ہندوستان) کی تعمیر ہو رہی تھی تو سرحدی ریاستوں کے لیے الگ التزامات کیے گئے تھے۔ لیکن جب شمال مشرق کی کسی ریاست میں کوئی تشدد ہوتی ہے تو اس کا اثر صرف اس ریاست پر نہیں بلکہ مکمل شمال مشرق پر پڑتا ہے۔ 4 سال پہلے جب جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کیا گیا تو اب تک وہاں انتخاب نہیں ہوئے۔ حکومت کو دھیان رکھنا چاہیے کہ جب آپ آئین کے ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہیں تو اس کا اثر کہاں پڑتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس
قومی خبریں

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
شاردا یونیورسٹی میں  ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی
قومی خبریں

شاردا یونیورسٹی میں ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی طالبہ کی خودکشی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 19, 2025
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو
قومی خبریں

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
اب  9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی
قومی خبریں

اب 9 کیریٹ کے سونےکے زیورات پر بھی ہال مارکنگ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
Next Post
لوک سبھا کے اندر لالو خاندان کا نام آنے پر  تیجسوی یادو کا پلٹ وار

لوک سبھا کے اندر لالو خاندان کا نام آنے پر تیجسوی یادو کا پلٹ وار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

3 گھنٹے ago
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem