• Home
بدھ, دسمبر 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات ’سنگین‘ لیکن حراست میں لینے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا

خاتون پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے مستقل ضمانت دے دی تھی، اب عدالت نے اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا ہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 21, 2023
in قومی خبریں
0
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات ’سنگین‘ لیکن حراست میں لینے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا

نئی دہلی :خاتون پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کے روز مستقل ضمانت دے دی تھی، اب جمعہ کے روز عدالت نے اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق ڈبلیو ایف آئی چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات ’سنگین‘ ہیں، لیکن اِس وقت انھیں حراست میں لینے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے 9 صفحات کے حکم میں مذکورہ باتیں کہی ہیں۔ مجسٹریٹ ہرجیت سنگھ جسپال نے اپنے حکم میں کہا کہ ’’اس کیس میں الزام بہت سنگین ہے۔ میری رائے میں ضمانت کی عرضی پر فیصلہ کرتے ہوئے بلاشبہ الزامات کی سنگینی سب سے بڑا قابل غور پہلو ہے، لیکن ضمانت کے لیے یہ واحد پہلو نہیں ہے۔‘‘ جج نے مزید کہا کہ جب جیل میں بند زیر غور قیدی طویل مدت تک بغیر ٹرائل کے رہتے ہیں تو یہ آئین کے آرٹیکل 21 (زندگی اور ذاتی آزادی کا حق) کی خلاف ورزی ہے۔

جج کا کہنا ہے کہ ’’کسی بھی سطح پر جانچ ایجنسی نے یہ اندیشہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ ملزم شخص اپنے عہدہ کا غلط استعمال کر رہا ہے یا ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی جج نے یہ بھی کہا کہ ’’ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت بھی نہیں کی ہے۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیا جانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’ملک کا قانون سبھی کے لیے یکساں ہے۔ اسے نہ تو متاثرین کے حق میں کھینچا جا سکتا ہے، اور نہ ہی ملزم کے حق میں جھکایا جا سکتا ہے۔ ملزم کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا یا کسی متاثرہ یا کسی دیگر گواہ کو کسی بھی طرح سے کوئی دھمکی، لالچ یا وعدہ نہیں کرے گا۔ ملزم شخص جب بھی بلائے جائیں گے، عدالت میں موجود ہوں گے۔ ملزم شخص عدالت کو پیشگی اطلاع دیے بغیر ملک بھی نہیں چھوڑیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع
قومی خبریں

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 31, 2025
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس
قومی خبریں

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر نریندر مودی کا اظہارِ افسوس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 30, 2025
راج ناتھ امریکہ اور جرمنی کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے
قومی خبریں

79 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی معاہدوں کی منظوری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
نئے سال سے پہلے شدید سردی کا اندیشہ
قومی خبریں

نئے سال سے پہلے شدید سردی کا اندیشہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
پنجاب حکومت کو مذہبی معاملات میں مداخلت بندکرنے کا سکھ مذہبی رہنماؤں کا انتباہ

ٹاٹا۔ارناکلم ایکسپریس میں اچانک آگ لگنے سے  بزرگ مسافرکی موت

Next Post
بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے چاول کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

آدھار کارڈ اور پین کو لنک کرنے کا آج آخری موقع

1 گھنٹہ ago
لکھنؤ میں لُولُومال کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی

19 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार