• Home
ہفتہ, ستمبر 20, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

چندریان-3 کی سائنسدانوں کی ٹیم میں مظفر نگر کے محمد اریب بھی شامل

بے حد عام کنبہ سے تعلق رکھنے والے محمد اریب نے 2021 میں اِسرو کے لیے امتحان پاس کیا تھا۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2023
in قومی خبریں
0
چندریان-3 کی سائنسدانوں کی ٹیم میں مظفر نگر کے محمد اریب بھی شامل

مظفر نگر کے کھتولی قصبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان  محمد اریب ملک کو اونچائیوں پر پہنچانے والے ادارہ ’اِسرو‘ کا ایک اہم حصہ ہیں اور چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ میں پوری طرح وقف رہی سائنسدانوں کی ٹیم کا اہم جز بھی ہیں۔ محمد اریب کھتولی کے ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد ایک کاروباری ہیں اور تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ اریب کی کامیابی کا جشن زوردار طریقے سے منایا جا رہا ہے

ایک طرف جہاں چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ سے پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے، وہیں اتر پردیش کے سائنسدانوں کے کردار کی بھی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ محمد اریب نے 2 سال میں ہی اِسرو میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے اور اتر پردیش کی ہی ڈاکٹر ریتو کاریدھال نے بھی اہم ذمہ داری نبھا کر ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ ڈاکٹر ریتو کاریدھال کو ہندوستان کی ’راکٹ وومن‘ کہا جاتا ہے۔ وہ چندریان-3 مشن کی ڈائریکٹر ہیں۔

بہرحال، محمد اریب نے ’چندریان-3‘ کی ٹیم میں میکانیکل اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا ہے۔ اریب کو بچپن سے ہی خلائی سائنس سے بہت دلچسپی رہی ہے۔ اریب نے میکانیکل انجینئرنگ کی پڑھائی اور اس کے بعد وہ ایک بڑی فوڈ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے، لیکن خلائی سائنس کے تئیں ان کا لگاؤ انھیں اِسرو لے گیا۔ 2021 میں انھوں نے اسرو کا امتحان پاس کیا، اور اس وقت ایک ساتھ 3 مسلم لڑکوں کے اِسرو میں پہنچنے کی خبر نے ملک کی توجہ اپنی طرف کھینچی تھی۔

اریب کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں جبکہ بہن آفرین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اریب کے ابو مہتاب ضیا کہتے ہیں کہ بچے جب اپنا خواب پورا کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ والدین اس سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ اریب کی کامیابی کا گواہ بننے کے بعد وہ بھی اپنی بیوی کے ساتھ شری ہری کوٹا میں ہی رکے ہوئے ہیں۔

اریب کی کامیابی پر خاص طور سے کھتولی میں جشن کا ماحول ہے۔ ہزاروں نوجوانوں نے ان کی تصویروں کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا ہے۔ ان کے بچپن کے دوست انھیں فون پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ اریب کے ایک دوست اکشے سوم نے انھیں 15 سال بعد فون کیا۔ اکشے کا کہنا ہے کہ محمد اریب ان کے ساتھ آٹھویں درجہ میں پڑھتے تھے، اس کے بعد ان کی کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن اب ان کی کامیابی کی خبر ملی تو میں نے انھیں فون کیا۔ اریب نے بے حد اپنائیت کا اظہار کیا۔ یہ بہت فخر کا موقع ہے۔ اریب نے ہمارا سینہ چوڑا کر دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن نے کیا اپنا دفاع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود
قومی خبریں

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
Next Post
جموں و کشمیر کے پونچھ میں انکاؤنٹر، 4 نا معلوم دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر کے پونچھ میں انکاؤنٹر، 4 نا معلوم دہشت گرد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

7 سیکنڈز ago
این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem