نئی دہلی :بھار ت مالی سال 2024 میں دنیا میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کے طور پر برقرار رہےگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ماہانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میںکہا گیا ہے کہ بتدریج سرمایہ کاری کے استحکام کی مانگ اور صنعتی سرگرمیوں کی پائیداری مضبوط کھپت کے ساتھ ترقی کے عوامل کے طور پر ابھر رہی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ صنعتی پیداوار کے اشاریے نے اِس سال اگست میں ترقی کے دوہرے ڈیجٹ کاریکارڈ قائم کیا ہے جو پچھلے 14 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تیزی سے آمدنی میں اضافے کے ساتھ مرکزی حکومت کی مالی پوزیشن کافی مستحکم رہی۔وزارت نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ پچھلے مہینے میں مہنگائی کے دباؤ میں خاطرخوا ہ کمی آئی ہے۔ روزگارکے محاذ پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے رجحانات حوصلہ کُن ہیں اور اُن میںاضافہ ہورہا ہے، جبکہ لیبر فورس کی شرکت کی شرح میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور بےروزگاری کی شرح گھٹ رہی ہے۔