• Home
ہفتہ, جنوری 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تعلیمی ترقی کے لیے مرکزی تعلیمی بورڈ نے وزیر خزانہ کو اہم تجاویز پیش کی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 22, 2025
in قومی خبریں
0
تعلیمی ترقی کے لیے مرکزی تعلیمی بورڈ نے وزیر خزانہ کو اہم تجاویز پیش کی

نئی دہلی: مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025-26 کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں تعلیم پر جی ڈی پی کا موجودہ خرچ، جو صرف 2.9فیصد ہے، عالمی معیار کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تجویز دی کہ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھا کر جی ڈی پی کے 6 فیصد تک کیا جائے، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کی نجکاری کو روکا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعلیم ہر شہری کے لیے قابل رسائی ہو۔
پروفیسر محمد سلیم نے اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے یہ تجویز دی کہ آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، اور میڈیکل کالجز کی فیس میں کمی کی جائے تاکہ یہ اعلیٰ معیار کے ادارے زیادہ سے زیادہ طلبہ کے لیے قابل رسائی ہو سکیں۔ انہوں نے اسکالرشپ کی تعداد اور مقدار میں اضافے کی سفارش کی، ساتھ ہی اعلیٰ تعلیم کے لیے انفراسٹرکچر، لیبارٹریز، لائبریریز، اور ڈیجیٹل لائبریریز کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیق اور فیلوشپ گرانٹس میں بھی خاطر خواہ اضافے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مزید برآں، یونین اسپانسرڈ اسکیمز کے تحت انہوں نے اقلیتی طبقات، ایس سی/ایس ٹی/او بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے میرٹ بیسڈ اسکالرشپ اسکیمز کو وسعت دینے اور ان کی مقدار میں اضافہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اقلیتی علاقوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی سفارش کی اور دیہی علاقوں میں اسکولوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا تاکہ کمزور طبقات تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ روایتی ہنر و فنون کی تحقیق اور تعلیم کے لیے مخصوص یونیورسٹیاں قائم کی جائیں اور ان علاقوں میں اسکل بیسڈ ڈپلومہ و گریجویشن کورسز شروع کیے جائیں جہاں روایتی ہنر جیسے بھدوہی میں قالین سازی، مرادآباد میں دھات سازی، اور بیدر میں بدری ورک عام ہیں۔
پروفیسر محمد سلیم نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے لیے اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو مؤثر بنانے، اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے اور اقلیتی علاقوں میں طلبہ اور اساتذہ کی تعلیمی و جذباتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کاؤنسلنگ مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مسلمانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے انہوں نے اقلیتی اضلاع میں مسلم لڑکیوں کے لیے ہاسٹل بنانے، مسلمانوں کی تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کرنے اور گریجویشن کرنے والے مسلم طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ اسکیم شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے اردو میڈیم اسکولوں کی بہتری اور ان کے لیے خصوصی بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی اور مدارس کو جدید تعلیمی نظام کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ ان تجاویز کو آئندہ یونین بجٹ میں شامل کیا جائے تاکہ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز اقلیتی طبقات کو ایک بہتر تعلیمی نظام فراہم کرنے کی جانب ایک مؤثر قدم ہوں گی۔مرکزی تعلیمی بورڈ کی جانب سے یہ اقدامات ملک میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور اقلیتی طبقات کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے ایک انقلابی قدم ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اے آئی گروک فیچر کا غلط استعمال، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش
قومی خبریں

اے آئی گروک فیچر کا غلط استعمال، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

by Qaumi Tanzeem
جنوری 3, 2026
پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان کی اویوا کے ساتھ منگنی
قومی خبریں

پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان کی اویوا کے ساتھ منگنی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 3, 2026
مولانا محمد حکیم الدین قاسمی جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی نامزد
قومی خبریں

مولانا محمد حکیم الدین قاسمی جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی نامزد

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے گگ ورکرس کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی
قومی خبریں

راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے گگ ورکرس کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل
قومی خبریں

انیس ریاستوں میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کا کام تقریباً مکمل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے
قومی خبریں

کشمیری طلبہ اور تاجروں کے تحفظ کے لیے سخت قانون بنایا جائے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 2, 2026
Next Post
صبر اور حوصلے کی اہمیت پرزینت امان کا دل کو چھو لینے والا پیغام

صبر اور حوصلے کی اہمیت پرزینت امان کا دل کو چھو لینے والا پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اے آئی گروک فیچر کا غلط استعمال، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

اے آئی گروک فیچر کا غلط استعمال، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

7 گھنٹے ago
پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان کی اویوا کے ساتھ منگنی

پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان کی اویوا کے ساتھ منگنی

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem