• Home
ہفتہ, دسمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

بلڈوزر کارروائی کے خلاف بی جے پی ایم ایل اے رتیش گپتا دھرنے پر بیٹھے

مرادآباد میں منڈی کمیٹی کی سرکاری زمین پر ہوئے مبینہ ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لیے حکام کو کارروائی درمیان میں روکنی پڑی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 17, 2025
in ریاستی خبریں
0
بلڈوزر کارروائی کے خلاف  بی جے پی ایم ایل اے رتیش گپتا  دھرنے پر بیٹھے

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں منڈی کمیٹی کی سرکاری زمین پر ہوئے مبینہ ناجائز قبضوں کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے بدھ کو بلڈوزر ایکشن کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، شہر کے بی جے پی ایم ایل اے رتیش گپتا موقع پر پہنچ گئے اور حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کے احتجاج کے بعد حکام کو کارروائی درمیان میں روکنی پڑی۔

ذرائع کے مطابق، منڈی کمیٹی میں برسوں سے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں۔ یہاں کل 273 دکانیں الاٹ کی گئی ہیں، جن میں سے 15 سے 20 دکانوں پر ناجائز قبضے کر کے پکے یا عارضی ڈھانچے کھڑے کر لیے گئے تھے۔ کمیٹی کی انچارج سکریٹری مہادیوی کے مطابق، انھوں نے بالا حکام کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے یہ کارروائی شروع کی تھی اور ان کی نیت کسی خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے کی نہیں تھی۔

جب بی جے پی ایم ایل اے دھرنے پر بیٹھے تو سٹی مجسٹریٹ نے انھیں کئی بار منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ بالآخر ایک سینئر افسر کے فون پر ایم ایل اے نے دھرنا ختم کیا، تاہم اس دوران کارروائی ملتوی ہو گئی۔ سکریٹری مہادےوی کا کہنا ہے کہ اب آگے کی کارروائی حکام کی نئی ہدایات پر منحصر ہے۔

منڈی کمیٹی کی زمین 44 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں موقع پر تقریباً 550 سے زیادہ پکے اور کچے تعمیرات پائے گئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ان میں سے 250 سے زائد تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ ان میں کچھ لوگوں نے ٹن کی چھت ڈال کر قبضہ کیا ہے، تو کچھ نے دو منزلہ عمارتیں بھی کھڑی کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بھی کچھ عارضی تعمیرات گرائی گئی تھیں، جبکہ بدھ کے روز باقی تجاوزات کے خلاف بلڈوزر ایکشن کی شروعات ہوئی۔ اس دوران بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر اور منڈل نائب صدر ڈال چند سینی کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس پر ایم ایل اے رتیش گپتا احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

ایم ایل اے گپتا نے الزام لگایا کہ منڈی انتظامیہ نے شفاف طریقے سے الاٹمنٹ نہیں کیے اور زیادہ تر دکانیں بعد میں غیر قانونی طور پر الاٹ کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1980 میں 44 ایکڑ زمین پر بنی اس منڈی میں ابتدائی طور پر 258 دکانوں کی منظوری دی گئی تھی، لیکن بعد میں یہ تعداد 600 تک پہنچ گئی، جس سے بدنظمی پیدا ہوئی۔

منڈی کمیٹی میں ناجائز قبضوں کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اقتدار میں رہنے والی جماعت کے لیڈر اکثر ایسی زمینوں پر قبضہ کرتے رہے ہیں، اور موجودہ وقت میں زیادہ تر قبضے بی جے پی سے وابستہ افراد کے بتائے جاتے ہیں۔ تاہم، دھرنے کے بعد یہ سوال ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ کیا قانون سب کے لیے برابر ہے یا نہیں؟

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل
بہار

بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
راجستھان میں’ریسپیکٹ فارڈیڈ باڈیز‘ ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ
ریاستی خبریں

راجستھان میں’ریسپیکٹ فارڈیڈ باڈیز‘ ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
رتلام ضلع کے جاورا نگر  میں کلورین گیس کا اخراج
ریاستی خبریں

رتلام ضلع کے جاورا نگر میں کلورین گیس کا اخراج

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
ریاستی خبریں

راجستھان میں نرسنگ کی طالبہ کا گلا ریت کر قتل کرنے کی واردات سے سنسنی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
بی جے پی  ممبراسمبلی سنجے پاٹھک پرانتظامیہ کا شکنجہ
ریاستی خبریں

بی جے پی ممبراسمبلی سنجے پاٹھک پرانتظامیہ کا شکنجہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
سائیکو قاتل خاتون چار افراد کے قتل کے بعد گرفتار
ریاستی خبریں

سائیکو قاتل خاتون چار افراد کے قتل کے بعد گرفتار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 4, 2025
Next Post
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش دورے کے لئے شیڈول جاری

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش دورے کے لئے شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ تضادکا شکار

آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

43 منٹس ago
2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem