نئی دہلی :دہلی اسمبلی انتخابات کی تصویر اب تقریباً صاف ہو چکی ہے اور بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی اس قدر زوال کی شکار ہوئی کہ اس کے اہم لیڈران اروند کیجریوال نئی دہلی سے اور منیش سسودیا جنگ پورہ سے ہار گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ آتشی ضرور وقار برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے کالکاجی سے جیت درج کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بی جے پی کی برتری 46 نشستوں تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی محض 24 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔دہلی اسمبلی انتخابات کی تصویر اب تقریباً صاف ہو چکی ہے اور بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی اس قدر زوال کی شکار ہوئی کہ اس کے اہم لیڈران اروند کیجریوال نئی دہلی سے اور منیش سسودیا جنگ پورہ سے ہار گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ آتشی ضرور وقار برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے کالکاجی سے جیت درج کی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ، اروند کیجریوال نے کہا، ’’ہم عوامی فیصلے کو انتہائی عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔ میں بی جے پی کو اس جیت پر مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ان تمام وعدوں کو پورا کرے گی جن کے لیے عوام نے انہیں ووٹ دیا ہے۔ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے میدان میں بہت کام کیا ہے۔ ہم نہ صرف تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے بلکہ عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت بھی جاری رکھیں گے۔