ممبئی :مہندرا اینڈ مہندرا آنے والے وقت میں ایک وسیع الیکٹرک وہیکل (ای وی) پورٹ فولیو پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کے اپنے ماڈل کی تعداد بڑھانے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ بیٹری سے چلنے والے ماڈل کے اندر اور ڈرائیونگ ایکسپیرینس میں اصلاح کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ عموماً الیکٹرک گاڑیوں میں کوئی ساؤنڈ نہیں ہوتی ہے، لیکن ایسی گاڑیوں کے ساؤنڈ ایکسپیرینس کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی نے مشہور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمن کے ساتھ ہاتھ ملانے کا اعلان کیا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق اے آر رحمن اور مہندرا اینڈ مہندرا کی معاون کمپنی مہندرا الیکٹرک آٹوموبائلز لمیٹڈ کے درمیان اتحاد سے پدم بھوشن اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ موسیقار آئندہ مہندرا ای وی کے لیے تقریباً 75 ساؤنڈس (موسیقی) تیار کریں گے۔ اس میں ڈرائیو ساؤنڈ کے ساتھ ساتھ ایکسپیرینس یا ایمبینٹ موڈ دونوں شامل ہیں۔ اس پروگرام کے لیے اے آر رحمن نے ایک خاص نغمہ بھی تیار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ای وی کے اندر اور اس کے آس پاس کی آوازیں ایک اہم پہلو بنتی جا رہی ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ایسی گاڑیاں روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں بہت پرسکون ہوتی ہیں، پھر بھی بیٹری سے چلنے والے ماڈل کے لیے مسافروں کو کچھ آواز فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے، یا تو الرٹ الارم کی شکل میں یا جو محسوس کرنے والی روش کے ہوتے ہیں۔ پھر ایسی گاڑیوں کی سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے کچھ حد تک ایمبینٹ ساؤنڈ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی ضرورت اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب یہ پرسکون نظر آنے والی گاڑی سڑک پر پیدل چلنے والے مسافروں اور موٹر ڈرائیورس کے نزدیک آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مہندرا اور اے آر رحمن کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس سے وہ انٹیریر اور ایکسٹیریر ڈرائیو ساؤنڈ، ایکسپیرینس زون موڈ، انفوٹینمنٹ اشارے اور سیٹ بیلٹ الرٹ اور ٹرن انڈیکیٹرس جیسے فنکشن سگنلز کی دیکھ ریکھ کریں گے۔ اس تعلق سے اے آر رحمن نے کیپ ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالانکہ میں نے جاپان، امریکہ اور یوروپ کی مشینوں کا استعمال کیا ہے، لیکن ہندوستان کو سرکردہ اینوویشن (تجدید) کے ساتھ ایک لیڈر کی شکل میں ابھرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، یہ مجھے بہت فخر سے بھر دیتا ہے۔ مہندرا کے ساتھ تعاون میں ہمارا مقصد ایک ایسا ساؤنڈ ایکسپیرینس فراہم کرنا ہے جو عالمی اور خاص طور سے ہندوستانی دونوں ہو، ایک ایسی آواز جو فخر کے ساتھ گونجتی ہے اور ہندوستان کی اہم تبدیلی کا جشن مناتی ہے۔